بھارتی فوج نے بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوان شہید کردیے
سری نگر: مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں آج ضلع بارہمولہ میں تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فوجیوں نے نوجوانوں کو ضلع کے علاقے پٹن میں محاصرے اور تلاشی کی ایک پرتشدد کارروائی کے دوران شہید کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل اسی علاقے میں ایک حملے میں بھارتی پولیس کا ایک اہلکار ہلاک ہوگیا تھا۔ آخری اطلاعات آنے تک علاقے میں فوجی آپریشن جاری تھا۔
Advertisement