بھائی ذرا صبر کرو پاکستان کے حالات سیلفی والے نہیں، صارفین کی حسن علی پر تنقید
قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے جس پر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ بولر حسن علی نے سماجی رابطے کی مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی تصاویر شیئر کی ہیں۔
pic.twitter.com/x6Yg8xAscb
— Hassan Ali 🇵🇰 (@RealHa55an) May 25, 2022
Advertisement
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حسن علی نے کریم رنگ کی ٹی شرٹ اور نیلی جینس پر پہن رکھی ہے جبکہ اوپر سے انہوں نے سفید رنگ کی جیکٹ بھی زیب تن کررکھی ہے۔
حسن علی کی تصاویر شیئر کرنے پر پاکستان کے صارفین آگ بگولا ہوگئے ہیں جبکہ انہیں شدید تنقید کا نشانہ بھی بنایا جارہا ہے۔
ایک پاکستانی صارف نے ملک کی موجودہ حالات کے پیش نظر ان کی تصاویر شیئر کرنے پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ ’ بھائی ذرا صبر کرو پاکستان کے حالات سیلفی والے نہیں ہیں‘۔
Bhai zera sabr ker lo… Pakistan k halaat selfies walay nahi hain abhi..
— Meri pehchaan Pakistan (@meri_pehchaan) May 25, 2022
علاوہ ازیں دیگر صارفین نے بھی ان پر تنقید کی ہے، ایک صارف نے گذشتہ روز اسلام آباد میں پیش آنے والے واقعے کی ویڈیو بھی شیئر کی جس میں ایک شہری کو آنسو گیس کا شیل کیچ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
Dekho isay khetay hain catch pakrna Jo tulm jesay zabardasti bannay walay "crickter”log nhi pakar Patay or khud ko "crickter” khetey ho muft main logo k tax k paison per bouj banay huey ho..thori si sharm he krlo.. ” loser”. pic.twitter.com/LDad3lhW18
— Aqib Ali (@AqibAli62351556) May 25, 2022
اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے صارف کا کہنا تھا کہ دیکھو اسے کہتے ہیں کیچ پکڑنا جو تم جیسے زبردستی بننے والے کرکٹر نہیں پکڑ سکتے۔
خرم شہزاد نامی صارف کا ان پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ’اس کو کہیں اپنی پرفارمنس پر بھی توجہ دیں‘ جبکہ صائمہ نامی صارفہ نے کہا کہ شاداب خان کی موڈلنگ کلاسز کافی اچھی جارہی ہیں، لڑکے کافی امپروو کررہے ہیں۔
اس کو کہیں پرفارمنس پر بھی توجہ دیں
— Khuram Shahzad (@KhuramS42669892) May 25, 2022
@76Shadabkhan ki modeling class Kafi achi ja rhi…larky improve kr rhy️
— SAIMA🇵🇰|Iqrar Bhai Landing | (@Saimikhan777) May 25, 2022