آسٹریلیا میں سب سے زیادہ کمانے والا کھلاڑی کون؟
آسٹریلیوی کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ کمانے والے آسٹریلوی کھلاڑی بن گئے ہیں۔
خبر رساں ادارے کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا نے رواں سال سب سے زیادہ معاضہ حاصل کرنے والوں کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ معاوضہ حاصل کرنے والے کھلاڑی ہیں۔
آسٹریلیوی میڈیا کے مطابق رواں سال کپتان پیٹ کمنز نے 20 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے ہیں جبکہ اس فہرست میں دوسرا نمبر جوش ہیزل ووڈ کا ہے، جنہوں نے رواں سال 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائے ہیں جبکہ اس سے قبل جوش ہیزل کا پانچواں نمبر تھا۔
علاوہ ازیں اس فہرست میں تیسرا نمبر ڈیوڈ وارنر کا ہے، جنہوں نے رواں سال 16 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کمائی کی ہے جبکہ چوتھے نمبر پر 14 لاکھ آسٹریلوی کماکر مچل اسٹارک رہے ہیں۔
Advertisement
اسٹیو اسمتھ کا 13 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کماکر پانچواں جبکہ مارنس لبوشن کا 12 لاکھ آسٹریلوی ڈالر کماکر چھٹا نمبر رہا ہے۔