لبنانی کرنسی گراوٹ کا شکار، ملک معاشی بدحالی کی نہج پر پہنچ گیا

31
Print Friendly, PDF & Email

لبنانی کرنسی تاریخی گراوٹ کا شکار ہے۔ دو ہفتے کے مختصر دورانیے میں میں لبنانی پونڈ ایک امریکی ڈالر کے مقابلے میں 35 ہزار 600 کا ہوگیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مشرق وسطیٰ کا اہم ملک لبنان مسلسل معاشی بدحالی کا شکار ہے۔ صورتحال یہ ہے کہ ایک امریکی ڈالر میں 35 ہزار 600 لبنانی پاؤنڈ دستیاب ہیں اور اگر اس کا موازنہ پاکستانی کرنسی میں کیا جائے تو یہ ایک روپے میں 175 پاؤنڈ بنتا ہے۔ پاکستان کی طرح لبنان بھی اپنے تاریخی معاشی بحران کا شکار ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ لبنانی پاؤنڈ کی گراوٹ سے ملک میں معاشی مشکلات کی نئی لہر سامنے آئے گی۔تین ہفتوں میں پیٹرول کی قیمتوں میں پچیس فیصد تک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔  توقع کی جارہی ہے کہ حکومت دواؤں پر دی گئی سبسڈی کو ختم کرکے انکی قیمتیں بھی بڑھاسکتی ہے۔

دوسری جانب، لبنانی حکومت اس صورتحال کا ملبہ عالمی سطح پر جاری مہنگائی کی لہر اور روس یوکرین جنگ کے نتیجے میں گندم اور تیل کی قیمتوں میں اضافے پر ڈال رہی ہے۔

لبنان کے مرکزی بینک نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ سرکاری ایکسچینچ کو ہی کرنسی کے تبدیلی کیلئے استعمال کریں۔

Advertisement

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ کورونا کے باعث ترقی پذیر ممالک کی معیشتیں پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہیں ایسے میں عالمی معاشی صورتحال نے ریاستوں کے لیے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.