فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ، پاکستان ٹیم کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ کے لیے پاکستان ٹیم کی تیاریاں آخری مرحلے میں پہنچ گئی ہیں۔
سوئٹزرلینڈ میں ہونے والے فائیو اے سائیڈ ہاکی ایونٹ میں پہلی بار شرکت کے لیے قومی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں۔
ہاکی میں فائیو اے سائیڈ فارمیٹ پاکستانیوں کیلئے نیا تو ہے لیکن جس تیزی سے یہ فارمیٹ مقبولیت پکڑ رہا ہے اس میں پاکستانی پلیئرز کی پھرتی اور فٹنس بھی ہر گزرتے دن کے ساتھ بہتر ہورہی ہے۔
پاکستان اس سے پہلے جونیئر سطح پر اس ایونٹ میں شرکت کرچکا ہے تاہم سینئر لیول پر پہلی مرتبہ سوئٹزر لینڈ میں ایکشن میں دکھائی دے گا۔
اس حوالے سے کوچز کا کہنا ہے کہ کیمپ کے آخری مرحلے میں مقامی اکیڈمیز کے ساتھ میچز رکھے گے ہیں جس سے کھلاڑیوں کو اپنی مہارت جانچنے کا موقع ملے گا۔
Advertisement
واضح رہے کہ لوزین میں پانچ ملکی ایونٹ 4 اور 5 جون کو کھیلا جائے گا جس میں پاکستان ٹیم 4 جون کو پولینڈ اور بھارت جبکہ 5 جون کو سوئٹزر لینڈ اور ملائیشیا کے خلاف میچ کھیلے گا۔