ناقص بلےبازی، مومن الحق بنگلہ دیش کی ٹیسٹ کپتانی سے مستعفی

49

بنگلہ دیش کے ٹیسٹ کپتان مومن الحق نے کہا کہ وہ اس سال اب تک خراب فارم کے بعد اپنی بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنے کے لیے اپنے عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق 30 سالہ کھلاڑی نے اپنے فیصلے کا اعلان بورڈ کے صدر نظم الحسن کے گھر بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے سربراہوں سے ملاقات کے دوران کیا۔

اس ماہ کے شروع میں سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ان کی بیٹنگ شدید تنقید کی زد میں ہے۔

مومن الحق نے میٹنگ کے بعد صحافیوں کو بتایا کہ میں نے صرف ان سے کہا کہ میں بحیثیت کپتان ٹیم میں کردار ادا کرنے سے قاصر ہوں اور ٹیم کی حوصلہ افزائی کرنے میں ناکام رہا  اس لیے مجھے لگتا ہے کہ کسی اور کو ذمہ داری دی جائے تو بہتر ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ اگر میں اپنی بیٹنگ پر توجہ دے سکتا ہوں تو یہ میرے اور ٹیم کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

Advertisement

مومن الحق نے 2022 میں چھ ٹیسٹ میچوں میں صرف ایک نصف سنچری بنائی اور 162 رنز بنائے۔

انہوں نے سری لنکا کے خلاف حالیہ سیریز میں تین اننگز میں صرف 11 رنز بنائے جس میں  بنگلہ دیش 0-1 سے ہار گیا۔مومن الحق کے مینٹور اور کوچ نظم العابدین فہیم نے اے ایف پی کو بتایا کہ کپتانی نے ایک حد تک ان کی بیٹنگ کو متاثر کیا ہے، لہذا، میرے خیال میں اسے بلے باز کے طور پر فارم میں واپس آنے کے لیے اس بوجھ سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہیے۔واضح رہے کہ بی سی بی نے مومن الحق کو دورہ ویسٹ انڈیز کے لیے ٹیسٹ کپتان مقرر کیا تھا لیکن مقامی طور پر شکیب الحسن کو دوبارہ ٹیسٹ کپتان مقرر کیا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }