نیوزی لینڈ کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان، اینڈرسن اور براڈ کی واپسی

67

 انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کے خلاف 2 جون سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیاجس میں لیجنڈری فاسٹ بولرز کی جوڑی کی واپسی ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کی لیجنڈری فاسٹ بولر جوڑی جیمز اینڈرسن اور اسٹورٹ براڈ ایشیز سیریز کے بعد اب لارڈز میں نیوزی لینڈ کے خلاف ایک ساتھ ایکشن میں نظر آئیں گے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں ڈرہم  کاؤنٹی کے تیز گیند باز میتھیو پوٹس  کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ وہ انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ میچ کھیلنے والے 704 ویں کھلاڑی بن جائیں گے۔

خیال رہے کہ اینڈرسن اور براڈ نے مشترکہ طور پر 1177 ٹیسٹ وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں تاہم ایشیز سیریز میں انگلینڈ کی 0-4 سے شکست کے بعد ان دونوں کھلاڑیوں کو  ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے  ٹیم میں شامل نہیں گیا تھا۔

نیوزی لینڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز انگلینڈ کے لیے ایک نئے دور کے آغاز کا اشارہ دیتی ہے ۔

نئے کپتان بین اسٹوکس اور نئے ہیڈ کوچ برینڈن میک کولم نے ایک ایسی ٹیم کی ذمہ داری سنبھالی ہے جس نے گزشتہ 9 ٹیسٹ میچز میں سے ایک بھی ٹیسٹ نہیں جیتا ہے۔

انگلینڈ کی ٹیم میں زیک کرولی، ایلکس لیس، اولی پوپ، جو روٹ، جونی بیئر اسٹو، بین اسٹوکس (کپتان)، بین فوکس (وکٹ کیپر)، میتھیو پوٹس، جیک لیچ ، اسٹورٹ براڈ اور جیمز اینڈرسن شامل ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }