سعودی عرب کی طرف سے دْنیا کے مختلف مسلمان ممالک کے عازمین حج کے لیے شروع کردہ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کے تحت بنگلہ دیش سے پہلا قافلہ گذشتہ روز مملکت میں پہنچا۔
بنگلہ دیش کے عازمین حج پر مشتمل قافلہ گزشتہ روز جدہ کے کنگ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچا۔
جمہوریہ بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کا اس پروجیکٹ کے ذریعے حجاز مقدس کے سفر کا یہ پہلا واقعہ ہے۔
عازمین حج کا یہ قافلہ ڈھاکا کے حضرت شاہ جلال بین الاقوامی ہوائی اڈے سے روانہ ہوا.
شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی ہوائی اڈے پران کا استقبال ڈائریکٹر جنرل پاسپورٹ سروس اور شاہراہ مکہ اقدام کی نگران کمیٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل سلیمان الیحییٰ، جدہ میں بنگلہ دیش کے قونصل جنرل محمد نجم الحق اور دیگر نے کیا۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق اس سال 1443ھ کو جمہوریہ بنگلہ دیش میں ’روڈ ٹو مکہ‘ اقدام کا آغاز 1440ھ کے بعد پانچ مسلمان ممالک کے عازمین حج کے لیے کیا گیا ہے۔
Advertisement
اس میں پاکستان کے علاوہ ملائیشیا، انڈونیشیا اور مراکش شامل ہیں۔ یہ اقدام ضیوف الرحمن سروس پروگرام کے اقدامات میں سے ایک ہے جو مملکت کے وژن 2030 کے اہداف کا حصہ ہے۔
اس اقدام کا مقصد مہمان ممالک سے آنے والے حجاج کے لیے حج کے موقع پر براہ راست نئی سہولیات مہیا کرنا ہے۔ اس سروس کا آغاز آن لائن ویزے کی سہولت سے ہوتا ہے۔
اس کے بعد عازم حج کے کوائف کی جان کاری،، صحت کی شرائط پوری ہونے کے بعد مہمان ملک کے ہوائی اڈے سے حجاج کی روانگی سے قبل مملکت میں ان کے قیام اور نقل وحمل کی سہولیات طے کرنا ہے۔
اس طرح ان ممالک سے آنے والے عازمین حج کی سعودی عرب میں مزید جان پڑتال نہیں کی جائے گی.
عازمین حج کو براہ راست بسوں میں بٹھا کر مکہ معظمہ یا مدینہ منورہ میں ان کی منزل مقصود تک پہنچایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کے سامان کو بھی ان کی قیام گاہوں تک پہنچایا جائے گا۔