دبئی(اردوویکلی)۔۔ زلیخاہسپتال گروپ کی جانب سے منفردسروسزکاآغازاب ہسپتال کی تمام سہولیات آپ کے گھرکی دہلیزپر یواے ای کے معروف ہسپتال گروپ نے "زلیخا ہوم ہیلتھ کیئر سروس” کا آغاز کیا ہے ، جس سے صحت کی دیکھ بھال کی بہترین سروسزاب آپ کوآپ کے گھرپرفراہم کی جایئنگی جس میں فزیوتھراپی سیشن ، چیک اپ ، ادویات کے نسخہ جات اور دیکھ بھال کے آلات کی فراہمی اور مریض کے گھرپر ڈاکٹڑاورنرسنگ وزٹ وغیرہ شامل ہونگے ۔ اس اہم طبی ایونٹ کی خآص بات یہ ہے کہ "زلیخا ہوم ہیلتھ کیئر سروس” ایک ماہرڈاکٹرکے ذریعہ ٹیلی میڈیسن کو مربوط کرکے ورچوئل ہیلتھ کیئر کے شعبے میں پائے جانے والے فرق کو ختم کرنے کے لئے کام کرتی ہے ،مریض کی ماہر ڈاکٹروں کے ذریعہ حقیقی اور براہ راست نگہداشت کی جاتی ہے ۔”کورونا وبائی مرض” نے صحت کے اداروں پر اضافی دباؤ ڈالا ، کیونکہ مریض کلینک جانے سے بچتا ہے اور اسے اپنی صحت کی ضروریات کو سنبھالنے میں مالی بوجھ کا بھی سامنا کرنا پڑتا ہے زلیخا ہوم ہیلتھ کیئرکامقصدہر ایک کے لیئے کم قیمت پرصحت کی دیکھ بھال کے لیئے مریض تک رسائی اور بہترین خدمات فراہم کرنے کوترجیح دیناہے۔ اسی تناظرمیں بات کرتے ہوئے مینجنگ ڈائریکٹرزلیخاہسپتال طاہرشمس نے کہا "کورونا وبا نے صحت کی دیکھ بھال کے ایسے طریقوں کی فراہمی کا چیلنج اٹھایا ہے جو مریضوں کے لئے زیادہ بہتر ، مؤثر ، مناسب اخراجات اور وقت کی بچت کے لئے موزوں ہیں ، ہمارا مشن اپنے صارفین کی ضروریات کو سننا اور سمجھنا اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ ہم وہاں موجود ہیں۔ "کسی بھی جگہ اور کہیں بھی ، ہم نے اس خدمت کا آغاز کیا جس کے ذریعے ایسے مریضوں کو طبی سہولیات ، جس میں ذچہ وبچہ طبی خدمات کے ساتھ ساتھ دائمی بیماریوں کا مستقل علاج اور دیگر علاج معالجے کے لیئے ہماری خدمات حاصل کرتے ہیں ، قابل اعتماد طبی تجربہ اپنے گھرمیں حاصل کرسکتے ہیں جس کامطلب مریض کی بہترخدمت اور نگہداشت۔زلیخاہوم کیئرہیلتھ سروس کی پیشگی اپوائنٹمنٹ کے لیئے زلیخا سپتال کے ٹول فری نمبر: 600524442 پر کال کرکے یا واٹس ایپ ایپلی کیشن کے ذریعہ بک کیا جاسکتا ہے۔ اسپتال کی ویب سایٹ پر بھی بکنگ کی جاسکتی ہے ۔
www.zulekhah.com