النواب ریسٹورنٹ شارجہ عنقریب شاندارافتتاح

پردیس میں دیس کے کھانوں کاذائقہ

141

النواب ریسٹورنٹ کھانوں کی منفردورائٹی پیش کریگا(سہیل خاور)۔

دبئی (اردوویکلی)::  یو اے ای میں عرصہ دراز سے مقیم دو دیرینہ دوست اورکاروباری پارٹنر حاجی محمد یاسین اور سہیل خاور گزشتہ 2 دہائیوں سے پردیس میں دیس کی خوشبو بکھیرنے میں مصروف ہیں موسم گرما ہویاسرما پاکستان میں دستیاب ہرمرغوب پھل آم ہو یا کینو،ساگ ہو تازہ سبزیاں اور دیگر غذائی اجناس اپنی اصلی حالت میں تازہ بتازہ منگوا کر کمیونٹی کوپیش کرکے نہ صرف دیار غیر میں پاکستان کمیونٹی کی خدمت کررہے ہیں بلکہ اس کے ساتھ پاکستانی معیشت کے استحکام میں میں بھی اپنا حصہ ڈال رہے ہیں شارجہ میں پاکستان چوک کے نام سے شہرت کے حامل پاکستان سپرمارکیٹ ،پاکستان سویٹس اور کئی ایک مختلف ناموں سے سجے اس تجارتی گلدستے میں اب ایک اورخوبصورت پھول النواب ریسٹورنٹ( مطعم النواب) کااضافہ ہونے جارہاہے ریسٹورنٹ کی آرائش بھی بڑے منفرد نوابی انداز میں کی گئی ہے النواب میں پکنے والے کھانوں کی تیاری کے لئے بھی پاکستان کے معروف ہوٹلز سے اسٹاف کاچناو کیا گیاہے عام فہم سی بات ہے جب اچھا پکانے والے نامور شیف تازہ لوازمات جیسے فریش گوشت ،فریش چکن ،تازہ سبزیوں ،خالص گھریلو مصالحہ جات ، دیس کی مہک کے ساتھ اپنی مہارت کا کمال شامل کریں گے توکھانے بھی نوابی اسٹائل کے ہی تیار ہونگے پاکستانیوں کے ساتھ انڈین کمیونٹی اور یہاں کی مقامی عرب کمیونٹی بھی پاکستانی کھانے بڑے شوق سے کھاتے ہیں انکے شوق اور ذوق کویقیناً النواب ریسٹورنٹ جلا بخشے گا النواب ریسٹورنٹ میں ابھی کھانوں کی تیاری تجرباتی طور پر جاری ہے فی الحال صرف میڈیا اور مخصوص دوستوں کومدعو کرکے مختلف انواع کے کھانوں بارے انکی آرا لی جارہی ہے مینجنگ پارٹنرالنواب ریسٹورنٹ سہیل خاورکے ساتھ ایک مختصرملاقات میں معروف سماجی شخصیت اورسینئیرصحافی سہیل خاورنے کہا کہ ہم نے ہمیشہ کوالٹی کوترجیح دی ہے ہمارے کسٹمرزکاہم پراعتماد ہی ہمارا منافع ہے ہم اس منافع کوکبھی بھی کم نہیں ہونے دیں گے اورنہ ہی معیارپرکبھی سمجھوتہ کرینگے یہ ہمارے کاروبارکامنشورہے میں اور میرے دوست اور پارٹنرحاجی یاسین ہم دونوں کاعہد ہے کہ ہم کبھی بھی معیارپرسمجھوتہ نہیں کرینگے اسی وجہ سے لوگ ہمارے آؤٹ لیٹس پرآنکھیں بند کرکےخریداری کرتے ہیں  کیونکہ انہیں معلوم ہے کہ یہاں سے انہیں ہرچیزتازہ اور معیاری ملے گی ہماری بیکری مصنوعات اور سویٹس میں بھی پاکستانی ذائقہ موجود ہے کیونکہ ہم خالص کھویا اور دیگراشیاء ہی استعمال کرتے ہیں تاکہ دیارغیرمیں بھی وطن کی خوشبواورذائقہ ہی فراہم کریں سہیل خاورنے النواب ریسٹورنٹ کے کھانوں بارے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم بالکل فریش گوشت ،چکن ہی استعمال کرینگے شائد قیمت میں یہ کچھ زیادہ ہو مگر تازہ اور خالص غذائی اجناس کے استعمال سے ہی کھانوں کااصل معیاراور ذائقہ برقراررہتاہے ہمارے ہاں مٹن/چکن کباب،ملائی بوٹی،چکن بوٹی ،کڑاہی، اور بیشماردیگرڈشز کے علاوہ نان ،روغنی نان کے لیئے ماہرکاریگروں کاانتخاب کیاگیاہے ریسٹورںٹ میں فرنیچر،کراکری وغیرہ کاانتخاب صارفین کے عمدہ ذوق کومدنظررکھتے ہوئے کیاگیاہے امیدہے ہمارے صارفین کویہ سب پسندآیگا نیزہم وقت کے ساتھ صارفین کی تجاویز کوبھی ترجیح دیں گے ہم دعوت دیتے ہیں آیئے ایک بارنواب ریسٹورنٹ آیئں اور پھرآپ باربارآئینگے اس کا افتتاح چند دنوں میں متوقع ہے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }