تمیم اقبال 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے بنگلا دیشی بن گئے

35

تمیم اقبال 5 ہزار ٹیسٹ رنز بنانے والے دوسرے بنگلا دیشی  بلے باز بن گئے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف جاری اینٹیگا ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں تمیم اقبال نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز  مکمل کیے۔

تمیم اقبال نے کیمار روچ کی گیند پر فلک شاٹ کھیل کر 3 رنز بنائے اور اس دوران وہ مشفق الرحیم کے بعد ٹیسٹ کرکٹ میں 5 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بنگلادیشی کھلاڑی بن گئے۔

مشفق الرحیم بنگلادیش کی جانب سے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ 5235 رنز بنانے والے کھلاڑی ہیں۔

ان کے علاوہ شکیب الحسن 4130 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں جبکہ کوئی دیگر کھلاڑی ابھی تک 4ہزار رنز نہیں بناسکا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }