پاکستان ہاکی فیڈریشن کی پریمئیر ہاکی لیگ کی رونمائی

80

پاکستان ہاکی کے مردہ تن میں جان ڈالنے کے لئے پی ایچ ایف نے میکس ہاکی لیگ کے نام سے لیگ منعقد کرانے کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ہاکی لیگ کے پہلے ایڈیشن میں پانچ ٹیمیں کھیلیں گی، کراچی، پشاور، اسلام آباد، کوئٹہ، لاہور کے ناموں سے فرنچائز ہونگی

میکس ہاکی لیگ کا پہلا ایڈیشن رواں سال کے آخر میں لاہور میں ہوگا، یہ ایونٹ 20 دن جاری رہے گا۔

صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن سجاد کھوکھر اور سیکریٹری آصف باجوہ نے لاہور میں ایک پریس کانفرنس میں میکس ہاکی لیگ کے حوالے سے صحافیوں کو بریف کیا۔

اس پریس کانفرنس میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ اور عماد شکیل بٹ بھی شریک تھے۔

پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے کہا کہ ہماری ایک عرصہ سے کوشش تھی کہ ہاکی لیگ شروع کی جائے، اور اس لیگ کے انعقاد کے پس پشت دو سال کی شبانہ روز محنت شامل ہے۔

Advertisement

خالد سجاد کھوکھر نے مزید کہا کہ میں آج فخر محسوس کر رہا ہوں کہ آج ہم میکس ہاکی لیگ کا اعلان کر رہے ہیں۔

پی ایچ ایف نے صحافیوں کو بتایا کہ پریمئیر لیگ دی میکس کے ٹائٹل سے ہو گی۔

ایک سوال کے جواب میں پی ایچ ایف کے صدر خالد سجاد کھوکھر نے بتایا کہ ممکن ہے کہ لیگ کے آغاز میں غیر ملکی کھلاڑیوں کے حوالے سے مشکل ہو لیکن جلد غیر ملکی کھلاڑی بھی آئیں گے۔

صدر پی ایچ ایف نے کہا کہ یہ ہاکی کی ڈویلپمنٹ کے لئے بہت اہم ضروری ہے یہ لیگ ہمارے لئے ایک سنگ میل ہے.

خالد سجاد کھوکھر نے مزید کہا کہ ہم نے اوپن بڈنگ سے ماہر کنسلٹنٹ لئے ہیں سلمان سرور بٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں.

پی ایچ ایف کے سیکریٹری آصف باجوہ نے کہا کہ ہمیں بہت انتظار تھا کہ ہم پی ایچ ایف کے پلیٹ فارم سے ہاکی لیگ شروع کریں.

آصف باجوہ کے مطابق پریمئیر ہاکی لیگ کی رونمائی کا لمحہ آنا ہم سب کے لئے خوشی کا باعث ہے.

سیکریٹری آصف باجوہ نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پریمئیر ہاکی لیگ کو ایک کامیاب لیگ بنائیں گے.

پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عمر بھٹہ نے میکس ہاکی لیگ کے حوالے سے کہا کہ لیگ کا اعلان ایک اہم قدم ہے اور اس سے پاکستان ہاکی کو فائدہ ہو گا.

پاکستان ہاکی ٹیم کے نائب کپتان عماد شکیل بٹ کا کہنا تھا کہ بڑا انتظار تھا کہ ہمارے ملک میں بھی لیگ ہو اور اب وہ وقت آ گیا ہے.

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }