یوگنڈا: کھربوں ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر دریافت

48

یوگنڈا کی حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ 120 کھرب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کر لیے ہیں۔

خبرایجنسی کے مطابق یوگنڈا کی وزارت توانائی و معدنیات کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے کروائے گئے مختلف سرویز کے نتیجے میں ملک کے اندر 120 کھرب ڈالرز مالیت کے 31 ملین میٹرک ٹن سونے کے ذخائر دریافت کیے گئے ہیں جو مائننگ کے منتظر ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب سونے کے ذخائر رکھنے والے ممالک میں سرفہرست

وزارت توانائی کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ملکی معیشت کو سہارا دینے کے لیے ضلع بوسیا میں سونے کی مائننگ کے حقوق کی نیلامی کے بعد چین کی ویگاگئی گولڈ مائننگ کمپنی کو لائسنس جاری کر دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق کمپنی نے ضلعے میں مختلف مراحل میں سونا نکالنے کے لیے اپنی گولڈ ریفائنری بنانے کے کام کا آغاز بھی کر دیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مریخ پر پانی کے ممکنہ وسیع ذخائر دریافت

یوگنڈا کے صدر  یووری موسے وینی نے کہا ہے کہ سونے کے ذخائر کی دریافت اور اس کی مقامی سطح پر ریفائننگ سے علاقے میں روزگار کے نئے مواقع  کے ساتھ علاقائی ترقی کے امکانات روشن ہوگئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }