پاکستان قونصل خانہ دبئی میں 75ویں یوم آزادی پاکستان کی تقریب

پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادمیں شرکت

66
پاکستان قونصل خانہ دبئی میں 75ویں یوم آزادی پاکستان کی پروقار تقریب کااہتمام۔
پرچم کشائی کی رسم اداکی گئی۔
پاکستانی کمیونٹی کی فیملیزسمیت بڑی تعدادمیں شرکت جذبہ حب الوطنی کاعظیم مظاہرہ۔
 دبئی(اردوویکلی)::پوری دنیاکی طرح متحدہ عرب امارات میں بھی پاکستان کا 75واں یوم آزادی پوری آب وتاب اورقومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔ دبئی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان  دبئی کی جانب سے پروقار تقریب کااہتمام قونصل خانہ کے احاطے میں کیا گیا جس میں دبئی اورشمالی امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ پرچم کشائی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ دبئی اور شمالی امارات میں پاکستان کے قونصل جنرل جناب حسن افضل خان نے قومی ترانہ کی دھن پرسبز قومی پرچم لہرایا۔ اس موقع پر صدر اور وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔
اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل حسن افضل خان نے پاکستانی کمیونٹی کو آزادی کی 75 ویں سالگرہ پر مبارکباد دی۔ اس دن کی اہمیت پر بات کرتے ہوئے قونصل جنرل نے قائداعظم محمد علی جناح کی دور اندیش قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد کی بے مثال قربانیوں کو یاد کیا جس کی وجہ سے 14 اگست 1947 کو پاکستان کا قیام عمل میں آیا۔ قونصل جنرل نے یو اے ای میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کرنے پر خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے قونصلیٹ جنرل آف پاکستان کی طرف سے انہیں مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ دبئی اور شمالی امارات میں تمام پاکستانیوں کی رسائی اور سہولت کے لیئے دوستانہ ماحول فراہم کیاگیاہے قونصلیٹ کے دروازے  بلاتفریق ہر اوورسیزکے لیئے کھلے ہیں ۔
قونصل جنرل حسن افضل  نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان بہترین برادرانہ تعلقات کاذکرکیا اور امید ظاہر کی کہ دونوں ممالک کی دور اندیش قیادت میں یو اے ای کے ساتھ پاکستان کے تعلقات مزید فروغ پاتے رہیں گے۔پاکستان قونصلیٹ میں دبئ میں  تحریک پاکستان اور عظیم قائد قائداعظم محمد علی جناح کی زندگی کی تاریخی تصاویر پر مشتمل تصویری نمائش کا بھی اہتمام کیا گیا۔ یوم آزادی کی مناسبت سے کیک بھی کاٹاگیا۔ تقریب کے اختتام پرملک کی ترقی، خوشحالی اور یکجہتی کے لیے دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }