ابوظہبی پولیس کاشاندارکارنامہ ا، ارب درہم مالیت کی منشیات برآمد
بین الاقوامی منشیات فروش گروہ گرفتار
ابوظہبی (اردوویکلی)::ابوظہبی پولیس نے تحلیل شدہ مائع سمیت ایک ٹن اور 41 کلوگرام منشیات کو قبضہ میں لیا ، جس کی مارکیٹ قیمت ایک ارب درہم کے قریب ہے اور منشیات فروشی کے بین الاقوامی گروہوں میں شامل مختلف قومیتوں کے 22 ملزمان کوگرفتارکرلیا ۔تفتیش کے نتیجے میں 8 مشتبہ افراد کے منی لانڈرنگ کی کارروائیوں میں ملوث ہونے کاانکشاف۔ابوظہبی پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک اعلامیے میں کہاگیا کہ متحدہ عرب امارات کامعاشرہ غیر قانونی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف ایک ریڈزون ہے اور انسداد منشیات کے لیے ہم ہر اس شخص کی تلاش میں رہیں گے جو معاشرے اور ملک کے نوجوانوں کونقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا۔ ڈائریکٹراینٹی نارکوٹکس ابو ظہبی پولیس کرنل طاہر غریب الظاہری نے وضاحت کی کہ نارکوٹکس کنٹرول ڈائریکٹوریٹ کو مختلف گروہوں کے بارے متعدد اطلاعات موصول ہویئں جس میں چندایک کوملک سے باہربیٹھے لوگ کنٹرول کررہے تھے اور کچھ امارات کے اندرکام کررہے تھے ان میں سے ہر گروہ منشیات کی اسمگلنگ اور اسے فروغ دینے میں ایک خاص کردار رکھتا ہے۔ منشیات کی تمام ضبطیاں سال 2020 کی آخری سہ ماہی میں ہوئیں۔ ابوظہبی پولیس کو حاصل ہونے والی مختلف معلومات کے مطابق ہم نے اس نیٹ ورک کو ختم کرنے اور تمام ملزمان کوقابوکرنے کے لئے سیکیورٹی پلان تیار کیا جدیداور منظم طریقے سے گروہوں کی 24گھنٹے نگرانی کی گئی اور پھرمختلف علاقوں میں پھیلے ان گروپوں کوگرفتارکیاگیا کرنل الظاہری نے بتایا کہ اس گروہ نے ملک میں منشیات لانے کے لئے اسمگلنگ کا ایک نیا طریقہ استعمال کیا اس نے پانی کی طرح تحلیل کرسٹل اسمگلنگ کے لئے استعمال کیا۔ گینگ کا خیال تھا کہ یہ پانی والے مائع کی مانند تھا جسے آسانی سے اسمگل کیا جاسکتا ہے۔مگرکوئی بھی قانون کودھوکہ نہیں دے سکتادوران تحقیق یہ بات ظاہرہوگئی ہے کہ یہ گروہ منشیات فروشی کی رقم سے منی لانڈرنگ بھی کرتے ہیں ۔