سلطنت عمان میں جزوی لاک ڈاؤن کا نفاذ آج سے ہوگا

369
                    4 مارچ سے 11 مارچ تک جزوی لاک ڈاؤن کرنے کاریاستی فیصلہ
رات 8بجے سے صبح 5بجے تک تمام تجارتی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔
عمان(اردوویکلی)::ملک میں بڑھتے ہوئے کوروناکیسز کی وجہ سے کوروناکے انسدادکے لیئے قائم کمیٹی نے فیصلہ کیاہے کہ آج 4مارچ  سے 11مارچ تک تمام صوبوں اور شہروں میں رات 8بجے سے صبح 5بجے تک جزوی لاک ڈاون کیاجائے ۔عمان کے اخبارعمان ویب سائٹ کے  مطابق لاک ڈاون کے دوران تمام قسم کی تجارتی سرگرمیاں معطل رکھی جائیں گی۔سیاحتی مراکزکے اندرقائم ریسٹورنٹس اور کافی شاپس بھی بندرہیں گی۔اس کے علاوہ ہوم ڈیلیوری سروس بھی بندرکھنے کافیصلہ کیاگیاہے۔صرف ہسپتال،طبی مراکز،دواخانے،اورپٹرول پمپ معمول کی خدمات جاری رکھیں گے۔لاک ڈاون کے دوران تعلیمی ادارے بھی بندرہیں گے مگرآن لائن تعلیم کاسلسلہ جاری رہے گااسکول کھولنے کافیصلہ لاک ڈاون کے بعد صورتحال کاجائزہ لینے کے بعد کیاجائیگا۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }