ڈرائیورحضرات ہمیشہ ٹریفک قوانین پرعمل کریں(ابوظہبی پولیس)۔
ٹرک ڈرائیور کی خطرناک ڈرائیونگ نے خوف و ہراس پھیلا دیا
ابوظبی کی سڑکوں پرایک ٹرک نے خوف وہراس پھیلا دیا کئی حادثات ہوتے ہوتے رہ گئے
پولیس نے فلمی انداز میں تعاقب کرنے کے بعدٹرک ڈرائیور کوپکڑ لیا۔
ابوظہبی (اردوویکلی)::یواے ای میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کی نشاندہی کے لیے جدید ترین مانیٹرنگ نظام موجود ہے اسی وجہ سےخلاف ورزی کرنے والے مشکل سےہی بچ پاتے ہیں۔ گزشتہ دنوں ابوظبی کی سڑکوں پر ایک ٹرک ڈرائیورنے انتہائی خطرناک ڈرائیونگ کرکے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ طوفانی انداز سے ٹرک بھگانے والے اس ٹرک ڈرائیورکی غیر ذمہ داری کی وجہ سے کئی گاڑیاں حادثات کا شکار ہوتے ہوتے بچیں۔ اس ڈرائیورنے متعدد ٹریفک سگنل توڑے اور جب پولیس نے اس کاتعاقب شروع کیا تو اس نے رکنے کی بجائے اور زیادہ اسپیڈ سے ٹرک بھگاناشروع کردیا تاہم خاصی تگ ودو کے بعد پولیس نے اس کو گرفتارکرلیا پبلک کی خبرداری کے لیئے پولیس نے خطرناک طریقے سے ٹرک چلائے جانے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیاپرجاری کردی ہے جس میں واضع طورپردیکھاجاسکتاہے کہ کس خطرناک طریقے سے ٹرک دوڑایاجارہاہے بغیراشارہ دیئے اوورٹیک کرنا اور ریڈسگنل کراس کرنا شامل ہے۔ابوظہبی پولیس نے تمام ڈرائیورحضرات سے گزارش کی ہے کہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کریں اور اپنی اور دوسروں کی جانوں کومحفوظ رکھنے کے لیئے محتاظ اندازمیں ڈرائیونگ کریں تاکہ حادثات سے بچاجاسکے۔