ایمبولینس کی فراہمی پرریحانیہ برادران مبارکبادکے مستحق ہیں(ڈی سی گجرات)۔

112

      ریحانیہ فیملی کی جانب سے ایمبولنس کے عطئیے سے لاکھوں لوگ مستفیدہونگے(ڈپٹی کمشنرگجرات سیف انورچبہ)۔               

                       اہل علاقہ کی خدمت ہی میرااورمیرے بچوں کامشن ہے (چوہدری رشیداحمدریحانیہ)۔

ٹانڈہ(اردوویکلی)::ریحانیہ برادران ٹانڈہ کی جانب سے  عطیہ کی گئی ایمبولنس سے نہ صرف  ٹانڈہ بلکہ گردونواح کے دیہات بھی مستفیدہونگے اس طرح کے عطیات سے دورافتادہ علاقوں کے مریضوں کوفوری طور ہسپتال پہنچاکرانکی قیمتی جانیں بچائی جاسکتی ہیں جوایک احسن اقدام ہے ریحانیہ برادران ٹانڈہ بلاشبہ مبارکباد کے مستحق ہیں جنہوں نے نیکی کے اس کام میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا ہمیں ہرکام کے لیئے حکومت کی طرف دیکھنے کی بجائے خود مل جل کرفلاحی اوررفاہی خدمات انجام دینی چاہیئں جس سےآس پاس کے مستحقین کوسہولت میسر ہوسکے۔ ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرگجرات سیف انورچبہ نے گزشتہ روزٹانڈہ میں حاجی چوہدری رشیدریحانیہ اورانکے صاحبزادوں چوہدری شہبازرشیدریحانیہ اورچوہدری نوازرشیدریحانیہ کی جانب سے اہل علاقہ کی خدمت کے لیئے المصطفی ویلفیئرسوسائٹی ٹانڈہ کوعطیہ کی گئی ایمبولینس کے باضابطہ افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صدرابوظہبی چیمبر آف کامرس وانڈسٹری گجرات وحیدالدین چوہدری ،چیف ایگزیکٹوآفسرہیلتھ ڈاکٹرلطیف افضل،چیف ایگزیکٹوآفیسرایجوکیشن ،محموداکبرچوہدری عبدالقادرمصطفائی سمیت عہدیداراں وممبران المصطفی ویلفئیرسوسائٹی ٹانڈہ اوراہل علاقہ کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پرریحانیہ فیملی کے سربراہ حاجی چوہدری رشیداحمدریحانیہ نے ڈپٹی کمشنرگجرات سیف انورچبہ کی ٹانڈہ تشریف آوری اورایمبولنس کے باضابطہ افتتاح کی تقریب میں شرکت پرشکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ مجھے اس بات کی انتہائی خوشی محسوس ہورہی ہے اور ہم اللہ تعالی کے شکرگزار ہیں جس نے ہمیں یہ موقع فراہم کیاکہ ہم اپنے بہن بھایئوں کی خدمت کرسکیں اور کسی کے کام آسکیں کیونکہ جوسکون اہل علاقہ کی خدمت سے ملتاہے وہ بیان نہیں کرسکتا،میرااورمیرے صاحبزادوں چوہدری شہبازریحانیہ اور چوہدری نوازریحانیہ کی دلی تمناہے کہ ہم جس حدتک ممکن ہوسکے اللہ کے دیئے میں سے اللہ کی راہ پرخرچ کریں اور اپنے غریب اورمستحق بہن بھایئوں کے کام آئیں انشااللہ خدمت کامشن جاری رکھیں گے (فوٹوکریڈٹ امان اللہ گجر)۔  

                                                   

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }