ابوظہبی پولیس کے ایک اہلکارکورشوت دینے کی کوشش
ابو ظہبی میں ایک پولیس اہلکارکو "رشوت” دینے کی کوشش جس نے صاف انکارکیا بلکہ رشوت دینے والوں کوبے نقاب بھی کردیا
ابوظہبی (اردوویکلی):ابوظہبی پولیس جنرل کمانڈنٹ سیکریٹریٹ کی جانب سے جاری کی گئی ایک میڈیابریفنگ کے مطابق ابوظہبی کی ایک مقامی کمپنی کے آفیشلزکی جانب سے ایک پولیس اہلکارکواس کے فرایض منصبی منصفانہ طور پراداکرنے سے روکنے کے لئیے رشوت دینے کی کوشش کی گئی، جس کی اطلاع اس پولیس اہلکارنے اپنے افسران بالاکوکردی جس پرکمپنی کے آفیشلزکوگرفتارکرکے انکے خلاف بدعنوانی اور رشوت پیش کرنے پرمقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کے لیئے متعلقہ محکمہ کوبھجوادیاگیا۔ کمانڈران چیف ابوظہبی پولیس جناب میجرجنرل پائلٹ فارس خلف المزروعی نے کہا ابوظہبی پولیس معاشرے اور ملکی سالمیت کونقصان پہنچانے جیسے کسی بھی غیرقانونی اقدام کی مذمت کرتی ہے ہمیں اپنے پولیس اہلکاروں پرمکمل اعتماد ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی ریاستی اصولوں کے تحت مکمل طورپرایمانداری سے سرانجام دیتے ہیں جس پر ہمیں فخرہےانہوں نے شہریوں اور رہائشیوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بدعنوانی کے ان تمام طریقوں کی اطلاع دینے سے بالکل گریز نہ کریں اسکی اطلاع وہ 8002626 سیکیورٹی سروس یا 2828 پرٹیکسٹ میسج کے ذریعے کرسکتے ہیں۔ محکمہ انسداد بدعنوانی کے ڈائریکٹر کرنل مطر معاد المھیری نے رشوت سے انکار پر ابوظہبی پولیس کی جانب سے سیکیورٹی اہلکار کے کردار کی تعریف کی ، جسے پیشکش کی گئی تھی کہ وہ اپنی ذمہ داریوں اور اس کے درمیان حفاظتی اقدامات کو نظرانداز کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابوظہبی پولیس بدعنوانی کی روک تھام مؤثر کام کے طریقہ کار کو نافذ کرنے ، اور اداروں کی حوصلہ افزائی کے لئے معاشرے میں شعور اجاگر کرنے کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔