ابوظہبی(اردوویکلی)::اماراتی حکومت نے کوروناکیسز کی بروقت تشخیص کو ممکن بنانے کے لیے مقامی اور تارکین کے لیئے پی سی آر کوروناٹیسٹ کی فیس میں واضع کمی کااعلان کردیا اب پی سی آر ٹیسٹ 85درہم کی بجائے 65درہم میں ہوگااس ریلیف کا بڑامقصد متحدہ عرب امارات سے کوروناوبا کاجلد سے جلد خاتمے کوممکن بناناہے ۔اس حوالے سے ابوظبی کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی جانب سے اعلان کیا گیاہے کہ عوام الناس کی سہولت کے لیئے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس مزیدکم کر دی گئی ہے ۔حالانکہ ابوظہبی میں متعدد مقامات پر روزانہ فری ٹیسٹ بھی کیئے جارہے ہیں جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ 65 درہم کے اس ٹیسٹ میں سیمپل کولیکشن اور ٹیسٹنگدونوں شامل ہوں گے۔