اب پی سی آر ٹیسٹ صرف 65درہم میں

پہلے کوروناٹیسٹ کی فیس 85درہم تھی جوکم کرکے 65کردی گئی ہے

60
Print Friendly, PDF & Email
                                                                اماراتی حکومت کاایک اور احسن اقدام
                                                   کوروناٹیسٹ کی فیس 85سے کم کرکے 65درہم کردی گئی
ابوظہبی(اردوویکلی)::اماراتی حکومت نے  کوروناکیسز کی بروقت تشخیص کو ممکن بنانے کے لیے مقامی اور تارکین کے لیئے  پی سی آر کوروناٹیسٹ کی فیس میں واضع کمی کااعلان کردیا اب پی سی آر ٹیسٹ 85درہم کی بجائے 65درہم میں ہوگااس ریلیف کا بڑامقصد متحدہ عرب امارات سے کوروناوبا کاجلد سے جلد خاتمے کوممکن بناناہے ۔اس حوالے سے ابوظبی کے ڈیپارٹمنٹ آف ہیلتھ کی جانب سے اعلان کیا گیاہے  کہ عوام الناس کی سہولت کے لیئے پی سی آر ٹیسٹ کی فیس مزیدکم کر دی گئی ہے ۔حالانکہ ابوظہبی میں متعدد مقامات پر روزانہ فری ٹیسٹ بھی کیئے جارہے ہیں جس سے ہزاروں افراد فائدہ اٹھارہے ہیں ۔ 65 درہم کے اس ٹیسٹ میں سیمپل کولیکشن اور ٹیسٹنگدونوں شامل ہوں گے۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.