پاکستانیز ان ابوظہبی کا77ویں جشن آزادی پرتقریب کاانعقاد
بچوں اورخواتین کی شرکت وطن سے محبت کااظہار
پاکستانیز ان ابوظہبی کاپاکستان کے77ویں یوم آزادی پرتقریب کاانعقاد۔
بچوں ،خواتین اورنوجوانوں کی بڑی تعدادمیں شرکت
تقریب کاآغآز پاکستان اوریواے ای کے قومی ترانے بجاکرکیاگیا
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::پاکستان کے 77ویں یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانیز ان ابوظہبی نے ایس آئی ایف زیڈ ایونٹ سروسز اور،نیوگجرات ٹرانسپورٹ کے روح رواں ناصرگوندل ،من پسند ریسٹورنٹ کے پروپرائٹر مسٹرشفقت دیگراسپانسرز کے اشتراک سے مصفح ابوظہبی کے ایک ریسٹورنٹ میں ایک تقریب کااہتمام کیا۔مینجنمنٹ ٹیم میں صباحت ظفر،محمدعرفان حفیظ ،عمیرجاوید اورانکی ٹیم شامل تھی ،پاکستانیز ان ابوظہبی کی جانب سے منعقد کی جانے والی جشن آزادی کی تقریب میں بچوں ،خواتین اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی۔اس موقع پر پاکستان کے ملی نغموں پربچوں نے شاندارپرفارمنس کامظاہرہ کیا۔خواتین اوردیگرمہمانوں کی دلجوئی اوردلچسپی کے لیئے کھانوں کے مقابلے اورکوئزپروگرام اوردیگرتفریحی مقابلے بھی تقریب کاحصہ تھے مقابلے میں حصہ لینے اور جیتنے والوں کے لیئے انعامات بھی رکھے گئے تھے ۔بچوں اورخواتین کاجشن آزدی پاکستان کے حوالے جوش وجذبہ قابل دیدتھابچے قومی پرچم تھامے پاکستان زندہ بادکے نعرے لگاتے رہے۔اس موقع پر یونٹی ٹری رکھاگیا جس پرتمام شرکا نے اتحاداورقومی یکجہتی کے لیئے اپنے اپنے انگوٹھوں کے نشان لگاکریکجتی کاثبوت دیا۔یوں جشن آزادی پاکستان کی خؤشی میں منعقدہ یہ تقریب رات گئے تک جاری رہی
