یواے ای کے 53ویں قومی دن پرطارق جاوید قریشی اوردوستوں کی جانب سے تقریب کااہتمام

دوست احباب کی بڑی تعداد میں شرکت اورامارات سے محبت کااظہار

122

یواے ای کے 53ویں قومی دن عید الاتحاد پر

طارق جاوید قریشی اوردوستوں کی جانب سے تقریب کااہتمام

دوست احباب کی بڑی تعدادمیں شرکت

قومی دن کی مناسبت سے کیک بھی کاٹا گیا۔

متحدہ عرب امارات اوریہاں کے حکمرانوں سے محبت اور عقیدت کااظہار 

ابوظہبی(اردوویکلی)::آج 2دسمبر یواے ای کے 53ویں قومی دن عید الاتحاد کی مناسبت سے معروف سماجی وکاروباری شخصیت صدر گرینڈاوورسیزکلب ابوظہبی طارق جاوید نے اپنی رہائش گاہ پر  ایک رنگا رنگ خوبصورت تقریب کااہتمام کیاگیا ۔جس میں ممتازپاکستانی سینئیرسٹیزن وصدرپاکستان مسلم لیگ(ن)ابوظہبی چوہدری محمدصدیق،نائب صدر پی ایم یل (ن)راجہ خالد محمود،چئیرمین ابوظہبی ملک محبوب ربانی اعوان،سینئیر نائب صدرابوظہبی میاں امجدجاوید،سئینئرمسلم لیگی رہنما ومینجنگ ڈائریکٹرشینواری رسیٹورنٹ وماسٹرمائینڈ ٹرانسپورٹ راجہ محمدشفیق جنجوعہ،سینئیرمسلم لیگی رہنماکونسلرتحصیل دینہ ومینجنگ ڈائریکٹرسائن گولڈریکوری ٹرانسپورٹ قاضی نثاراحمد،جنرل سیکریٹری فاروق احمد وڑائچ،حاجی محمدسفیر،مسٹرافضال احمد،عتیق محبوب اعوان ،ماجد محبوب اعوان ،سہیل طفیل ،مبشرجمیل،خالدجمیل،محمداصغر،چوہدری محمداصغر،تنویرالاسلام قریشی،مسٹراحمد للہ،مسٹرحمزہ ابرار،چوہدری محمد اکرام جوڑا،راجہ عثمان شفیق جنجوعہ،راجہ عبداللہ شفیق جنجوعہ، سمیت مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت۔

 یواے ای کے قومی دن کی تقریب میں موجودتمام شرکا گلے میں یواے ای کے پرچموں والے سکارف پہنے ہوئے

قومی ترانے کے ساتھ ساتھ قومی پرچم لہرارہے تھے

تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت راجہ خالدمحمودنے حاصل کی،جبکہ نظامت کے فرائض راجہ محمدشفیق جنجوعہ نے بڑے احسن اندازمیں انجام دیئے قومی دن کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے مہمان خصوصی چوہدری محمدصدیق، میزبان طارق جاویدقریشی،ملک محبوب ربانی اعوان،میاں امجدجاوید،حاجی سفیر،فاروق وڑائچ،راجہ خالد اورراجہ شفیق جنجوعہ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب متحدہ عرب امارات میں ایک عرصہ دراز سے خدمات انجام دے رہے ہیں اور اس بات کے شاہد ہیں کہ یواے ای ایک شاندارملک ہے یہاں ہم تارکین وطن کے ساتھ بھی یہاں کے مقامی شہریوں جیسا برتاؤ کیاجاتاہے یواے ای نے ہمیں بہت کچھ دیا ہم یواے ای کے حکمرانوں اور رعایاکے برادرانہ رویہ اورشفقت کےمشکورہیں ہمیں بھی چاہیے کہ ہم یہاں کے تمام قوانین کی پاسداری کریں اور اس ملک سے وفاداری نبھائیں اللہ تعالی متحدہ عرب امارات کوتاقیامت قائم ودائم رکھے اور یہاں کی رعایا اورتمام ریاستوں کے تمام امراء کوصحت وتندرستی والی عمردراز عطافرمائے تاکہ وہ اسی طرح اپنی عوام،ملک اور پوری دنیاکے لیئے خیروبرکت کے کام  سرانجام دیتے رہیں آمین
تقریب میں قومی دن کی  مناسبت سے ایک خوبصورت کیک کاٹاگیا،جبکہ مہمانوں کی تواضع کے لیئے میزبان نے حسب روائت عمدہ طعام کاانتظام کررکھاتھا جس کی تمام مہمانوں نے تعریف کی اور میزبان کے دسترخوان کی کشادگی کے لیئے دعائے خیرکی۔

 

 

 

 

 

 

 

 

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }