پاکستان دنیاکاخوبصورت ترین ملک ہے جہاں اللہ تعالی کی ہرنعمت موجود ہے ہمیں پاکستان کی قدرکرنی چاہیئے۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کی مناسبت سے انجینئیرشیربہادرآف شاہ پورنے ابوظہبی کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک پروقارتقریب کااہتمام کیا جس میں پنجاب گروپ کے سرکردہ ممبران چوہدری نوازرشید ریحانیہ،چوہدری آفتاب گوجرآف رسول پور،چوہدری ناصرولائت گوندل،چوہدری محمداسجدگھمٹی،ملک آصف رسول،پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ،چوہدری اظہرحسین سیال ،چوہدری محمدارشدآف جھنڈپیر،چوہدری احداشرف گوجر،چوہدری عامرجٹ،کے علاوہ دیگرممبران کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی،تقریب کے مہمان خصوصی پرنس ڈاکٹرحمادزمان ریحانیہ تھے جبکہ تقریب کی نظامت کے فرائض عامرجٹ نے انجام دیئے اس موقع پر تمام ممبران نے خوبصورت الفاظ میں وطن سے محبت کانہایت گرمجوشی سے اظہارکیااور اس بات کا اعادہ کیا کہ وطن کی محبت سے بڑھ کرکوئی چیزنہیں تمام ممبران نے یوم آزادی پاکستان کے موقع پر اس بات کاعزم کیا کہ وہ ملک کے وقار کی خاطرہراچھے اقدام کی حمائت کریں گے اور جس حد تک ممکن ہوااس پلیٹ فارم سے اپنے اوورسیزبھائیوں کی ہرممکن مددکریں گے دیارغیرمیں ہمیں ایک دوسرے کے کام آناچاہیئے۔تقریب کے اختتام پرمیزبان تقریب چوہدری شیربہادرشاہ پور نے تمام مہمانوں کے ساتھ ملکریوم آزادی کاکیک کاٹا اس موقع پرر ملکی ترقی وخوشحالی اور سلامتی کے لیئے دعاکی گئی۔