میجرجنرل احمد ناصر الرئیسی4سال کے لیئے انٹرپول کے صدر منتخب

184
میجرجنرل احمدناصر الرئیسی کاانٹرپول کاصدرمنتخب ہونا متحدہ عرب امارات کے لیئے ایک عالمی اعزازہے
ابوظہبی(اردوویکلی):: وزارت داخلہ متحدہ عرب امارات کے انسپکٹر جنرل، میجر جنرل ڈاکٹر أحمد ناصر الرئيسي کو بین الاقوامی فوجداری پولیس تنظیم(انٹرپول) کاصدر منتخب کرلیا گیا ہے۔ انٹرپول نے اپنے آفیشل ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ٹویٹ کے ذریعے اعلان کیا کہ متحدہ عرب امارات کے امیدوار، وزارت داخلہ کے انسپکٹر جنرل میجر جنرل ڈاکٹر احمد ناصر الرئيسي نے انٹرپول کی چار سالہ مدت کے لئے صدارت کا انتخاب جیت لیاہے میجر جنرل الرئیسی کو 140 ممالک کے نمائندوں نے منتخب کیا جو انٹرپول کے رکن ہیں، جمعرات کو ترکی میں ہونے والی ایک میٹنگ میں ساتھی امیدوار چیک پولیس کے کرنل شارکا ہورانکووا سے زیادہ ووٹ حاصل کیئے تھے۔۔1920 کی دہائی میں انٹرپول کے قیام کے بعد سے میجر جنرل الرئیسی مشرق وسطیٰ سے اس عہدے پر فائز ہونے والے پہلے امیدوار ہیں۔
ایک بیان میں میجر جنرل ناصرالرئیسی نے کہا کہ اس کردار کے لیے منتخب ہونا "ایک اعزاز” ہے۔ انٹرپول ایک ناگزیر ادارہ ہے جو اپنی شراکت داری کی طاقت پر بنایا گیا ہے۔ یہ باہمی تعاون کا جذبہ ہے، جو مشن میں متحد ہے، ہم لوگوں اور کمیونٹیز کے لیے ایک محفوظ دنیا بنانے کے لیے کام کرتے ہیں جس کو میں فروغ دیتا رہوں گا ۔اس موقع پرانٹرپول کے روزمرہ امورکے نگران سیکرٹری جنرل یورگن سٹاک نے میجر جنرل الرئیسی کی تقرری کا خیرمقدم کیا۔اور کہا کہ "میں ان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ انٹرپول اپنے مینڈیٹ کو پورا کرتا رہے اور بین الاقوامی پولیس تعاون کی حمایت کرتا رہے۔”
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }