– بول نیوز

47

امریکی حکومت نے خودکشی کے بڑھتے ہوئے رجحان کا تدارک کرتے ہوئے ملک بھر میں ہیلپ لائن متعارف کروانے کااعلان کیا ہے۔

عالمی میڈیا کے مطابق امریکہ میں تین ہندسوں پر مشتمل ہیلپ لائن کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ ہیلپ لائن کا استعمال 911 کی طرح ہوگاتاہم، 911 کی طرح پولیس، فائر فائٹرز یا پیرامیڈکس کی بجائے 988 پر کال کرنے والا شہری فوری طور پر ایک بہترین معالج سے رابطے میں ہوگا۔

ملک بھر میں متعارف کرائی جانے والی ہیلپ لائن پر کال یا میسج کے ذریعے متعلقہ شہری کو ذہنی صحت کے حوالے سے بہترین صلاحیت رکھنے والے ماہرین تک رسائی فراہم کی جائے گی۔

اس حوال سے سے ڈائریکٹر نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹیٹ مینٹل ہیلتھ پروگرام ڈاکٹر برائن ہیپبرن کا کہنا ہے کہ ذہنی صحت کی بہبود کے حوالے سے اس ہیلپ لائن کو متعارف کروانا ایک تاریخ سازاقدام ہے، جس کا فائدہ ہر متاثرہ شخص کو منتقل کرنے کیلئے برسوں درکار ہیں۔

علاوہ ازیں، امریکہ میں ذہنی صحت سے متاثرہ افراد کی فلاح بہبود کیلئے ایک خطیر رقم خرچ کی جارہی ہے جس کا مقصد ہر سطح پر لوگوں کی رہنمائی کرنا اور انہیں الجھاؤ کا شکار ذہنی کیفیت سے باہر نکالنا ہے۔

Advertisement

ذہنی صحت کو ملکی سطح پر بہتر بنانے کیلئے موبائل مینٹل ہیلتھ کرائسس ٹیم اور ایمرجنسی مینٹل ہیلتھ سینٹرز کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }