اردگان اور پیوٹن اہم اجلاس میں شرکت کیلئے ایران پہنچ گئے

63

ترک صدر طیب اردگان اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن ایک اہم اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچ گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے  کے مطابق   ایرن میں مشرق وسطیٰ بالخصوص شام میں قیام امن کے حوالے سے ساتویں سہ فریقی سربراہی اجلاس کا انعقاد کیا جا رہا ہے

اجلاس میں شام میں قیام امن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اجلاس میں شرکت کے لیے ترکی اور روس کے صدور تہران پہنچ چکے ہیں اور ایرانی ہم منصب سے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں۔

ایران کے سعد آباد پیلس میں ترک صدر طیب اردگان کے لیے استقبالیہ تقریب رکھی گئی جس کے بعد دونوں ممالک کے سربراہان نے وفد کے ہمراہ روبرو ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔

Advertisement

اسی طرح روسی صدر ولادیمیر پیوٹن بھی اعلیٰ سطح کے تعاون کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے ایران پہنچے اور اپنے ایرانی ہم منصب سے ملاقات کی۔

تینوں ممالک کے سربراہان شام میں ہونے والے سہ فریقی مذاکرات میں حصہ لیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }