افغانی بولر کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز وائرل

60

افغانستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ میں بولر امیر زازئی کا وکٹ لینے کے بعد جشن منانے کا انوکھا انداز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے.

تفصیلات کے مطابق افغانستان میں ہونے والی ٹی ٹوئنٹی کرکٹ لیگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو میں مس اینک نائٹس کے بلے باز دک اللہ اٹلی کو بولڈ کرنے کے بعد پامیر زلمی کے گیند باز امیر جازک زازئی میدان میں انوکھے انداز میں جشن منا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ کرکٹ کے میدان میں کھلاڑیوں کو اکثر وکٹ حاصل کرنے یا خاص حصولیابی حاصل کرنے کے بعد انوکھے انداز میں جشن مناتے ہوئے دیکھا جاتا ہے۔

Advertisement

کھلاڑیوں کے ان جشن منانے کے طریقے کو شائقین بھی کافی پسند کرتے ہیں۔ حال ہی میں افغانستان کرکٹ لیگ کا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہو رہا ہے۔

اس ویڈیو میں بولر امیر زازئی بیٹسمین کو آوٹ کرنے کے بعد میدان میں اتھلیٹ کی طرح قلابازیاں لگائیں، سوشل میڈیا پر بولر کے جشن کا یہ انداز وائرل ہو گیا ہے اور فینز اس ویڈیو کو پسند کر رہے ہیں۔

Advertisement

یہ ویڈیوافغان کرکٹ لیگ میں کھیلے گئے 16 ویں میچ کا ہے، اس مقابلے میں اینک نائٹس کی ٹیم کو پامیر زلمی کے خلاف چھ وکٹ سے جیت ملی۔

حالانکہ میچ کے دوران اینک نائٹس کے بلے باز دک اللہ اٹلی کو بولڈ کرنے کے بعد پامیر زلمی کے گیند باز امیر ززائی نے میدان میں جس طرح سے جشن منایا، اسے دیکھ کر وہاں موجود سبھی لوگ حیران تھے۔

واضح رہے کہ ززائی کی جس گیند پر اٹلی بولڈ ہوئے، اس گیند پر وہ نو لُک اسٹائل میں چھکا لگانے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن وہ اس میں پوری طرح سے ناکام رہے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }