چوہدری حسین الہی اور چوہدری شہبازریحانیہ کی ون ٹوون ملاقات

ٹانڈہ کے مسائل پرتفصیلی گفتگو،حل کی بھرپور یقین دہانی

184
لاہور(نیوزڈیسک) گزشتہ روزٹانڈہ کی معروف سماجی وسیاسی شخصیت اورچوہدری برادران کے بااعتمادقریبی ساتھی چوہدری شہباز رشیدریحانیہ نے  ممبر قومی اسمبلی چوہدری حسین الٰہی سےچوہدری ظہور الہی ہاؤس لاہور میں ایک طویل ون ٹوون ملاقات کی جس میں چوہدری شہباز رشیدریحانیہ نے ٹانڈہ کے اہم مسائل بارےچوہدری حسین الہی کوآگاہ کیاجس میں ٹانڈہ مین روڈ پر پُلی کا مسئلہ ،گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول ٹانڈہ میں سٹاف کی کمی جس کی وجہ سے بچوں کی تعلیم کابہت زیادہ حرج ہوتاہے اور طلبا کے والدین اس مسئلہ پر بہت پریشان ہیں
چوہدری شہباز رشیدریحانیہ نے ٹانڈہ میں فٹ پاتھ پرٹف ٹائل اور سٹریٹ لائٹس کا مطالبہ بھی پیش کیاجس پرچوہدری حسین الہی نے درج بالامسائل کے فوری حل کی یقین دہانی کرائی اور اس بات کااعادہ کیا کہ ٹانڈہ کے مسائل آپ کی ذاتی نگرانی میں پایہ تکمیل تک پہنچیں گے ۔ چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری شہباز رشیدریحانیہ کو کہا آپ ہمارے قابل اعتماد ساتھی ہیں ہم آپکی تہہ دل سے عزت کرتے ہیں آپ نے بغیرکسی لالچ کے ہمارئ طرف ہاتھ بڑھایا انشااللہ  جلدہی آپ کی وساطت سےٹانڈہ میں  ترقیاتی کاموں اور گلیوں نالیوں کی تعمیر کے لیے فنڈز ریلیز کریں گے اس موقع پر چوہدری حسین الٰہی نے چوہدری شہباز رشیدریحانیہ کو کہا کہ عمران خان کے جلسہ لاہور میں میں بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں تاکہ یہ ایک تاریخی جلسہ ہو اس موقع پر چوہدری شہباز رشیدریحانیہ ٹانڈہ نے چوہدری حسین الٰہی کو یقین دلایا کہ ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں آپ ہمارے قائد ہیںہ آپ کے ہر حکم کی انشااللہ تعمیل ہوگی ون ٹو ون ملاقات کے بعد چوہدری حسین الہی نے چوہدری شہبازریحانیہ کے ساتھ دیگر ساتھیوں چیئرمین چوہدری مقصود احمدگجر چوہدری عبدالرحمن گجر، چوہدری ہارون گجر کسانہ، ملک نعیم شام پور، ملک خلیل شام پور سے بھی ملاقات کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }