راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز
راولپنڈی میں نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کا آغاز ہوگیا ہے جس کے افتتاحی میچ میں سندھ نے سدرن پنجاب کو 42 رنز سے شکست دے دی ہے۔
پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں سندھ کی ٹیم 19.4 اوورز میں 147 رنز بناکر آؤٹ ہوئی، صائم ایوب نے 30 اورشرجیل خان نے 24 رنز اسکور کیے۔
سرفراز احمد نے 42 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ سدرن پنجاب کی جانب سے ثمین گل اور محمد الیاس نے 3،3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
جواب میں سدرن پنجاب کی ٹیم 16.4 اوورز میں 105 رنز پر ڈھیر ہوگئی، سہیل خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں، دانش عزیز اور زاہد محمود کے حصے میں 2،2 وکٹیں آئیں۔
دوسرے میچ میں بلوچستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سینٹرل پنجاب کو 2 رنز سے ہرا دیا۔
Advertisement
بلوچستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے عبدالواحد اور شان مسعود کی نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوورز میں 4 وکٹوں پر 186 رنز بنائے۔
ہدف کے تعاقب میں سینٹرل پنجاب کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 184 رنز ہی بناسکی، طیب طاہر نے 51 اور عرفان خان نیازی نے 57 رنز کی ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔
Advertisement