ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی محنت کرنی پڑے گی، بابر اعظم

55

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ  ایشیا کپ کی ٹرافی بولنے سے نہیں جیتی جاتی کوشش کرنی پڑے گی  اور محنت کرنی پڑے گی۔

دبئی  میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم  کا کہنا تھا کہ   بھارت کے خلاف میچ کھیلنے کے بعد ہمارا مورال بلند ہوا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ   ہمارا پلان ہے کہ جس  مومینٹم میں چل رہے ہیں وہی مومینٹم لے کر اگلے میچز میں جائیں۔ خوشی ہوتی ہے کہ کوئی نہ کوئی کھلاڑی پرفارمنس دے رہا ہے اور مختلف مین آف دی میچ آرہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  میں آؤٹ ہوتا ہوں تو محمد رضوان بہترین پرفارمنس دے رہے ہیں۔ محمد رضوان انجری کے ہوتے ہوئے کھیل رہے ہیں اور پرفارمنس دے رہے ہیں۔ان کی ایم آر آئی ہوئی ہے ،وہ اب اچھا محسوس کررہے ہیں۔

قومی کپتان کا کہنا تھا کہ   محمد رضوان ورلڈ کپ  کے دوران اسپتال میں رہ کر آیا لیکن اس کا جذبہ دیکھ کر خوشی ہوئی جب انہوں نے کہا پاکستان کے لیے کھیلنا ہے۔ مجھے خوشی ہوتی ہے کہ میرے پاس رضوان جیسے وارئیرز ہیں۔

Advertisement

بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ   لوئر آرڈر کو پرفارمنس میں تھوڑی مشکل پیش آرہی تھی لیکن اب پرفارمنس آنا شروع ہوگئی ہے۔

بھارت کے خلاف محمد نواز کو جلدی بھیجنے کی حکمت عملی سے متعلق انہوں نے بتایا کہ محمد نواز کو لیفٹ ہینڈ بیٹر کے طور پر بھیجا اور اس نے پلان کے مطابق کھیل پیش کیا۔ محمد نواز کو کہا تھا بغیر کسی پریشر کے اپنی گیم کھیلیں ۔

قومی کپتان نے کہا کہ  لیفٹ رائٹ کومبی نیشن کی وجہ سے بھارت کو مشکل پیش آئی۔   محمد نواز کو بیٹنگ اس نمبر پر مل نہیں رہی تھی لیکن جب ملی تو اس نے اچھا پرفارم کیا۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }