برطانوی حکومت کا ملکہ الزبتھ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان

106

برطانوی حکومت کا ملکہ الزبتھ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان

برطانوی حکومت کا ملکہ الزبتھ کے انتقال پر 10 روزہ سوگ کا اعلان

ملکہ الزبتھ دوئم 96 برس کی عمر میں انتقال کرگئی ہیں جس پر برطانوی حکومت نے 10 روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی محل بکنگھم پیلس نے ملکہ برطانیہ کے انتقال کا اعلان کیا ہے۔

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ دوئم کے انتقال پر یونین جیک سرنگوں رہے گا، ملکہ الزبتھ دوئم کی آخری رسومات 10 روز بعد ویسٹ منسٹر ایبے پر ادا کی جائیں گی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق ملکہ الزبتھ دوئم کی تدفین لندن برج آپریشن کے منصوبے کے تحت سر انجام پائے گی جب کہ تابوت کو شاہی ٹرین پرسینٹ پینکراس ریلوے اسٹیشن لندن منتقل کیا جائے گے۔

واضح رہے کہ ملکہ الزبتھ کے انتقال کے بعد ان کے بیٹے شہزادہ چارلس برطانیہ کے نئے بادشاہ ہوں گے۔

Advertisement

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }