ایشیا کپ کے فائنل میں گرین شرٹس کی سست بیٹنگ پر سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ ہدف کا تعاقب اس طرح نہیں ہوتا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایشیا کپ فائنل میں پاکستانی ٹیم کی سست رفتار بیٹنگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہدف کا تعاقب اس طرح نہیں ہوتا۔
پاکستان کے سابق کپتان راشد لطیف نے ایک نجی نیوز چینل پر پوسٹ میچ شو کے دوران ٹیم کی حکمت عملی پر پاکستانی بلے بازوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہ سری لنکن بلے بازوں نے وکٹیں گنوانے کے باوجود اننگز کے دوسرے ہاف میں اچھی رفتار سے رنز بنائے۔
راشد لطیف نے پوسٹ میچ شو میں لفظی طور پر ان اوورز کی تعداد گنی جو سری لنکن ٹیم نے اننگز کے دوسرے ہاف میں 10 سے زیادہ رنز بنائے اور پاکستان کے تعاقب کا تقابلی تجزیہ کیا۔
راشد لطیف نے نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پاکستانیوں نے 20 میں سے صرف 4 اوورز میں 10 سے زائد رنز بنائے۔
Advertisement
پاکستان کے ایک اور سابق کپتان معین خان نے بھی اس منفی ذہنیت کی نشاندہی کی جس کے ساتھ پاکستان سری لنکا کی جگہ ہونے کے باوجود کھیلا۔
واضح رہے کہ یہ سری لنکا کا چھٹا ایشیا کپ ٹائٹل تھا اور وہ اب ریکارڈ ہولڈر ہندوستان سے صرف ایک ٹائٹل پیچھے ہے جس نے 7 ٹائٹل جیتے ہیں۔
پاکستان نے اب تک صرف 2 ایشیا کپ ٹائٹل جیتے ہیں۔
Advertisement