بھارتی کرکٹ ٹیم کے اہم باؤلر جسپریت بمراہ کو آج باضابطہ طور پر آسٹریلیا میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ سے باہر کردیا گیا.
تفصیلات کے مطابق بی سی سی آئی نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمی جسپریت بمرا ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔
بمراہ اس سے قبل کمر کی چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف جاری ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر ہو گئے تھے۔
ایشیا کپ سے باہر ہونے والے فاسٹ بولر نے گزشتہ ماہ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے تھے۔ بی سی سی آئی نے بتایا کہ وہ جلد ہی ان کے متبادل کا اعلان کرے گا۔
Advertisement
A huge blow for India – Jasprit Bumrah has been ruled out of the #T20WorldCup pic.twitter.com/5wBSM14RCk
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 3, 2022
بی سی سی آئی کی میڈیکل ٹیم نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے تیز گیند باز جسپریت بمراہ کو آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ سے باہر کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ تفصیلی تشخیص اور ماہرین کے ساتھ مشاورت کے بعد کیا گیا۔
بمراہ کو ابتدائی طور پر جاری ماسٹر کارڈ 3 سے باہر کر دیا گیا تھا۔ کمر کی چوٹ کی وجہ سے جنوبی افریقہ کے خلاف میچ ٹی ٹوئنٹی سیریز سے بھی باہر ہوگئے تھے۔
بی سی سی آئی کی ریلیز کے مطابق بورڈ جلد ہی مارکی ٹورنامنٹ کے لیے جسپریت بمراہ کے متبادل کو اسکواڈ میں شامل کرے گی.
Advertisement
واضح رہے کہ جسپریت بمرا کی اسکواڈ میں شرکت پر متضاد خبریں سامنے آ رہی تھیں، گزشتہ روز کوچ راہول ڈریوڈ نے بھی امید ظاہر کی تھی کہ بمرا ورلڈ کپ کھیل سکتے ہیں۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے اپنے افتتاحی میچ میں بھارت کا مقابلہ روایتی حریف پاکستان سے 23 اکتوبر کو میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں ہوگا۔
دونوں ٹیمیں گزشتہ سال ٹورنامنٹ کے دوران آمنے سامنے ہوئی تھیں، پاکستان نے یہ میچ 10 وکٹوں سے جیتا تھا۔
بھارت اتوار کو اندور کے ہولکر اسٹیڈیم میں تین میچوں کی سیریز کے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلے گا۔
Advertisement