ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات کی ادائیگی کے بعد نئے بادشاہ چارلس سوم نے سرکاری ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں۔
حال ہی میں سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر برطانوی شاہی محل کی منتظمین کی جانب سے تصاویر شیئر کی گئی ہیں۔
تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ برطانیہ کے نئے بادشاہ چارلس سوم شاہی سرخ باکس اور سرکاری دستاویزات کے ہمراہ بیٹھے ہوئے ہیں۔
تصویر میں چارلس سوم شاہی کے عقب میں رکھی گئی ان کے والدین کی تصویر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
اب سوال یہ اٹھتا ہے کہ یہ باکس کس کو دیا جاتا ہے اور اس میں کیا رکھا جاتا ہے؟
Advertisement
اس کا جواب یہ ہے کہ یہ سرخ رنگ کا شاہی باکس بادشاہت کا تخت سنبھالنے والے بادشاہ یا ملکہ کو سرکاری ذمہ داریوں کے ساتھ ہی سونپ دیا جاتا ہے۔
اس باکس میں برطانوی سرکاری دستاویزات سمیت دولت مشترکہ کے چند ممالک کے اہم کاغذات رکھے جاتے ہیں۔
Advertisement