ممبران پنجاب گروپ کاسفیان گجرڈھل کےوالد کی وفات پرتعزیت کااظہار
شارجہ(اردوویکلی)::گزشتہ روز پنجاب گروپ یواے ای کے ممبران نےچوہدری سفیان گجرڈھل بنگش اوردیگرسوگوار خاندان کے افراد سے چوہدری سفیان گجرڈھل،چوہدری عمران ڈھل،چوہدری عبدالرحمن ڈھل کے والد مرحوم چوہدری کریم داد ڈھل کے انتقال پرتعزیت اورافسوس کااظہارکیااورمرحوم چوہدری کریم داد ڈھل کے درجات کی بلندی اور مغفرت کی دعاکی ۔پنجاب گروپ ابوظہبی سے چوہدری اسجدگھمٹی،چوہدری قیصرولائت گوندل،چوہدری نوازرشیدریحانیہ،انجینئیرچوہدری شیربہادر،چوہدری سہیل نوازریحانیہ،چوہدری قمرانوردھول خورد،اسدچوہدری اوردیگردوست شامل تھے۔
