خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام ایوارڈکی تقریب ایمیریٹس پیلس ہوٹل میں منعقدہوگی

65
Print Friendly, PDF & Email
۔15ویں خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام ایوارڈ2023کی تقریب 14مارچ کوایمیریٹس پیلس ہوٹل میں منعقدہوگی
ابوظہبی(اردوویکلی)::نائب وزیراعظم ووزیربرائے صدارتی عدالت عزت مآب شیخ منصوربن زاید آل نہیان کی عظیم سرپرستی میں اوروزیربرائے رواداری وبقائے باہمی وصدربورڈآف ٹرسٹیزبرائے ایوارڈ جناب شیخ نہیان بن مبارک آل نہیان کی نگرانی میں15ویں خلیفہ انٹرنیشنل ڈیٹ پام وزرعی اختراع ایوارڈکی  سالانہ تقریب،14مارچ  2023کوصبح 10بجے ایمیریٹس پیلس ہوٹل ابوظہبی میں منعقدہوگی۔جس میں 15ویں سیشن کے فاتحین میں انعامات وایوارڈتقسیم کیئے جائینگے۔اس ایوارڈکے انعقاد اور اس کی کامیابی میں جنرل سیکریٹری ایوارڈڈاکٹرعبدالوہاب زیداور انکی پوری ٹیم کی انتھک محنت اورکوششیں شامل ہوتی ہیں۔ایوارڈ کی اس رنگارنگ وپروقار تقریب میں دنیابھر سے کھجور اور زراعت کے شعبہ سے منسلک ماہرین،ٹیکینشنز،،ریسرچرز،کاشتکاروں کے علاوہ کجھورپر شاعری کرنے والے شعرا اور فوٹوگرافی میں حصہ لینے والے فوٹوگرافرزاورمیڈیانمائندگان بھی باقاعدگی سے شرکت کرتے ہیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.