یوم پاکستان کے موقع پرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں پرچم کشائی کی پروقارتقریب

43
Print Friendly, PDF & Email
 سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی میں یوم پاکستان کے موقع پر
پرچم کشائی کی  پروقار تقریب کا انعقاد۔
تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے
شیخ خلیفہ بن زاید عرب پاکستان سکول کے بچے بچیوں نے قومی نغموں پر ٹیبلو پیش کیا۔
ابوظہبی(اردوویکلی)::آج کے دن برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن کی بنیاد رکھی گئی تھی۔ماہ رمضان مبارک میں ہی ہمیں آزادی حاصل ہوئی آج بھی ہم ماہ رمضآن کے آغازمیں یوم پاکستان منارہے ہیں آج کادن تجدیدعہد کادن ہے ہمیں یہ عہدکرنا چاہیئے کہ ہم اپنے پیارے وطن کے تحفظ اورسلامتی کے لیئے متحد ہیں بغیر کسی سیاسی تفریق ہم صرف اور صرف پاکستانی ہیں آج پاکستان سیاسی ومعاشی عدم استحکام کاشکارہے اس لیئے ہمیں اور زیادہ متحد ہونے کی ضرورت ہے  ان خیالات کااظہار سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے یوم قراردادپاکستان کی تقریب میں حآضرین سے مخاطب ہوتے ہوئے کی۔گزشتہ روز83ویں یوم قراردا پاکستان کے موقع پرسفارت خانہ پاکستان ابوظہبی کے سرسبزاحاطہ میں پرچم کشائی کی پروقار تقریب منعقدکی گئی۔ تقریب میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ صدر مملکت اور وزیر اعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے اور شیخ خلیفہ بن زاید عرب پاکستان سکول کے بچوں نے ملی نغموں پرشاندارپرفارمنس کامظاہرہ پیش کیا۔
تقریب کاباقاعدہ آغازتلاوت کلام پاک سے ہواجسکی سعادت حآفظ جمشیدآفریدی نے حاصل کی ۔نظامت کے فرائض ہیڈآف چانسری محمدوسیم عباس نے بحسن خوبی انجام دیئے۔تقریب میں یوم پاکستان پر صدرکی جانب سے قوم کے نام پیغام ڈپٹی ہیڈ آف مشن سفارت خانہ پاکستان ابوظہبی محمدعمران خان جبکہ وزیراعظم کاپیغام فرسٹ سیکریٹری محمدوقاص نے پڑھ کرسنائے ۔
سفیرپاکستان  فیصل نیاز ترمذی نے اپنے خطاب میں قومی دن کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور قیام پاکستان کے لیے قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں ہمارے آباؤ اجداد کی عظیم قربانیوں کا بھی حوالہ دیا۔سفیر ترمذی نے پاکستانی کمیونٹی سے اپیل کی کہ وہ اپنی ترسیلات زر پاکستان بھیجنے کے لیے ہنڈی /حوالہ یاغیرقانونی ذرائع کی بجائے باقاعدہ بینکنگ چینلزکا استعمال کریں۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی اس بات کی بھی درخواست کی کہ وہ متحدہ عرب امارات کے شہریوں اور رہائشیوں کے درمیان پاکستان میں سیاحت اور سرمایہ کاری کے مواقع کو فروغ دیں اور انہیں پاکستان لے کرجائیں تاکہ پاکستان کے ثقافتی تنوع، حیرت انگیز قدرتی خوبصورتی، لذیذ کھانوں اور گرمجوشی سے مہمان نوازی کا مظاہرہ کیا جا سکے۔اس موقع کا استعمال کرتے ہوئے، سفیر نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے تعلقات کی بلندی کی رفتار پر بھی اطمینان کا اظہار کیا اور متحدہ عرب امارات کی حکومت اور اس کی قیادت کا پاکستان کا ثابت قدم دوست ہونے پر شکریہ ادا کیا۔ سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان گہرے تاریخی تعلقات پر بھی زور دیا جس کی بنیاد متحدہ عرب امارات کے بانی صدر مرحوم شیخ زاید بن سلطان النہیان نے رکھی تھی۔نیرسفیرپاکستان نے پاکستانی طلباء پر زور دیا کہ وہ پاکستان کو قابل فخر اور مضبوط بنانے کے لیے تعلیمی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں مہارت حاصل کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.