نائلہ کیانی کاپاکستان ہاؤس ابوظہبی کاوزٹ

سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی جانب سے اعزازی شیلڈ پیش کی گئی

121
ابوظہبی(نیوزڈیسک)::گزشتہ روزمعروف پاکستانی کوہ پیما محترمہ نائلہ کیانی نے سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی کی دعوت پرپاکستان ہاؤس ابوظہبی کاوزٹ کیا جہاں مسزوسفیرپاکستان اور سفارت خانہ پاکستان کے دیگرافسران نے انکوپاکستان ہاؤس میں خوش آمدیدکہااور معروف پاکستانی کوہ پیما محترمہ نائلہ کیانی کی میزبانی کی۔نائلہ کیانی دبئی میں مقیم پیشے کے اعتبار سے ایک بینکارہیں۔ وہ نہ صرف ایک باکسر بلکہ راک کوہ پیما، اور کوہ پیما بھی ہیں۔وہ 8000 میٹر سے اوپر کی چھ چوٹیوں کو سر کرنے والی پہلی اور واحد پاکستانی خاتون کوہ پیما ہیں۔سفیر فیصل نیاز ترمذی نے محترمہ نائلہ کو ان کی شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اور ان کی مستقبل کی مہمات کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔سفیر ترمذی نے انہیں دنیا بھر کی نوجوان اور متحرک پاکستانی خواتین کے لیے رول ماڈل قرار دیا جنہوں نے اپنے خاندان اور پیشہ ورانہ وعدوں کو پورا کرتے ہوئے اپنے جذبے کی مؤثر طریقے سے پیروی کی۔سفیرپاکستان فیصل نیازترمذی نے نائلہ کیانی کی ملک وقوم کے لیئے خدمات کے اعتراف میں انہیں ایک یادگاری شیلڈبھی پیش کی۔
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }