G42اور اسرائیلی کمپنی کاکرونا ٹیسٹ کےنئےطریقہ کارپر معاہدہ

ٹیسٹ کا نتیجہ 30 سے ​​60 سیکنڈ میں فراہم کردیا جاتا ہے

79

جی 42 ہیلتھ کیئر ابو ظبی نے اعلان کیا ہے کہ اس نے خوشبو پرکھنے والی ٹیکنالوجی میں مہارت حاصل کرنے والی ایک اسرائیلی کمپنی نانو سینٹ کے ساتھ مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں تاکہ کووڈ19 کا پتہ لگانے کاانقلابی حل ڈھونڈا جاسکے۔ خوشبو چیک کرنے والاآلہ مشکوک شخص کی ناک سے نکلنے والی ہوا سے سارس کووڈ2 انفیکشن کے اتارچڑھاؤ اوریجنل مرکبات کی علامات کا پتہ لگاتا ہے۔ ہوا کا نمونہ بغیر کسی رکاوٹ کے "ایئر ٹریپ” کے ذریعے لیاجاتا ہے۔ اس طریقے میں ایک چھوٹے سے بیگ جس میں چھوٹا سا لپائپ لگا ہوتا ہے کے ذریعے مریض کی ناک سے ہوا کا نمونہ لیا جاتاہے۔ اسکے بعد مشین لرننگ پر مبنی ماڈل کے ذریعے (سگنیچر وی او سی) کا تجزیہ اور تشخیص کی جاتی ہے اور ٹیسٹ کا نتیجہ 30 سے ​​60 سیکنڈ میں فراہم کردیا جاتا ہے۔ خوشبو کے ذریعے چیکنگ کا یہ طریقہ کار عالمی سطح پر تشخیص کی صنعت کو تبدیل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ اس طریقہ کار کے ذریعے پیچیدہ انفراسٹرکچر کے بغیر کم لاگت سے موثر انداز میں کورونا کے ٹیسٹ ممکن ہیں۔ دونوں کمپنیوں کے ایگزیکٹوز نے متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے مابین ویڈیو کانفرنس کے ذریعے منعقدہ دستخطوں کی ایک تقریب میں حصہ لیا۔ انہوں نے اس طریقہ کار کے ذریعے ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے کے لئے متعلقہ مہارت اور ٹیکنالوجیز کو فائدہ اٹھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔  جی 42ہیلتھ کیئر کے سی ای او آشیش کوشی نے کہا کہ جی 42 ہیلتھ کیئر میں ہم کووڈ 19کے خلاف جنگ میں سب سے آگے ہیں اور عوامی صحت کو بہتر بنانے اور ان کی حفاظت کے لئےمؤثر جدید پروگراموں اور حل کی تیاری کے لئے پرعزم ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نانو سینٹ کے ساتھ اس باہمی تعاون کے ذریعے ہمارے جامع تشخیصی پورٹ فولیو میں ایک اور حل شامل ہوجائے گا۔ انکا کہنا تھا کہ یہ شراکت مشترکہ عالمی کوششوں کے ذریعے کوویڈ 19 وبائی بیماری سے نمٹنے کی ضرورت کی بھی تصدیق کرتی ہے جس میں بہترین تنظیمیں اپنی مہارت اور ٹیکنالوجیوں کا اشتراک کرتی ہیں۔ نینو سینٹ کے سی ای او اورین گیوریلی نے کہا کہ 2009 میں انھوں نے اردن کے زیر اہتمام منعقدہ ایک کانفرنس کے لئے نیویارک سے واشنگٹن ڈی سی تک سفر کیا۔ انھوں نے کہا کہ بہت ساری کمپنیاں مشرق وسطی میں اپنی پیش رفت کے بارے میں بتارہی تھیں اور انھوں نے محسوس کیا کہ اسرائیل بہت سارے حوالوں سے مشرق وسطی کا حصہ نہیں ہے۔ میں نے اسرائیل کو مشرق وسطی میں لانے کو اپنا مقصد بنادیا اور اس سلسلے میں اسرائیل میں مقامی طور پر بہت سی سرگرمیوں کا آغاز کیا۔ انھوں نے کہا کہ نانوسنٹ خوش قسمت ہے جوسرحدوں کو کھولنے کے لئے جدید کوویڈ 19 اسکریننگ ٹیکنالوجی فراہم کرکے بدلتے مشرق وسطی میں حصہ ڈال رہی ہے۔ جی 42 ہیلتھ کیئر کوویڈ 19 کے علاج کیلئے بنائی جانے والی ویکسین کے لئے دنیا کے پہلے فیز3کے کلینیکل ٹرایل کی سربراہی کررہی ہے ۔جس کے لیئے کمپنی آنے والے دنوں میں اس نئے طریقہ علاج کی افادیت ثابت کرنے اور اسے مارکیٹ میں لانے سے قبل اس کی درستگی کو بڑھانے کے لئے ہزاروں ٹیسٹ لے گی (نیوزبشکریہ وام)۔۔۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }