مقامی سرمایہ کار کمپنیوں کا دوسری سہ ماہی میں 885 ملین درہم کا منافع

138

ابوظہبی: مقامی کیپٹل مارکیٹوں میں درج سرمایہ کاری اور فنانس کمپنیوں کا منافع گذشتہ سال کے 13 ملین درہم کے مقابلے میں بڑھ کر رواں سال کی دوسری سہ ماہی کے دوران 885 ملین درہم ہوگیا ہے۔ حال ہی میں ان کمپنیوں کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ان کمپنیوں کے منافع میں اضافے کی وجہ مقامی اسٹاک مارکیٹوں کی مستحکم کارکردگی ہے۔ ابوظبی سیکورٹیز ایکسچینج میں چھ اور دبئی فنانشل مارکیٹ میں پانچ مالیاتی اور سرمایہ کاری فرمیں درج ہیں۔ دبئی فنانشل مارکیٹ میں درج کمپنیوں نے دوسری سہ ماہی کے دوران 575ملین درہم کا خالص منافع کمایا ہے جو گذشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 323.4 فیصد زیادہ ہے۔ ابوظبی سیکورٹیز ایکسچینج میں درج چھ کمپنیوں نے اسی مدت کے دوران 310 ملین درہم کا منافع کمایا ہے۔ مذکورہ مدت کے دوران 266.8 ملین درہم کے خالص منافع کے ساتھ شعاع کیپٹل نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }