
امریکی سیکریٹری خارجہ انٹونی بلنکن غیر اعلانیہ دورے پر یوکرین پہنچ گئے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق انٹونی بلنکن کی طرف سے ایک ارب ڈالر سے زائد کی نئی امداد کا اعلان متوقع ہے۔
امریکی حکام کا کہنا ہے کہ انٹونی بلنکن یوکرین میں دو روز قیام کریں گے۔
سیکریٹری خارجہ یوکرین کے صدر وولودومیر زیلنسکی سے بھی ملاقات کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں یوکرینی حکام سے روس کے خلاف یوکرین کی جوابی کارروائیوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
امریکا روس کے خلاف جنگ میں یوکرین کو 43 ارب ڈالر سے زائد کی فوجی امداد دے چکا ہے۔