کھانے بھی لاجواب ۔۔۔ریسٹورنٹ بھی لاجواب
النواب ریسٹورنٹ شارجہ کا شاندار افتتاح
شارجہ (اردوویکلی)::گزشتہ دنوں شارجہ (المجرہ ایریا) المعروف پاکستان چوک میں وطن سے دوروطن کی خوشبو ،خالص اورقدرتی کھانوں کی منفرد لذت متعارف کرانے والے النواب ریسٹورنٹ کی عظیم الشان افتتاحی تقریب منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی جناب حسین العوضی فاروق نے مینجنگ پارٹنرز النواب ریسٹورنٹ حاجی محمدیسین ،سہیل خاور اور دیگرعمائدین کے ہمراہ ربن کاٹ کرریسٹورنٹ کاافتتاح کیا وطن سے ہزاروں میل دور اب کھانے کے شوقین حضرات کووطن جیسےہر طرح کے کھانے اپنے اصل ذائقہ کےساتھ النواب ریسٹورنٹ میں ملیں گے محل وقوع کے اعتبار سے النوب ریسٹورںٹ شارجہ کے بالکل وسط میں ہے جونہ صرف پاکستانی بلکہ انڈین ،مقامی اوردیگرکمیونٹیزکاپاکستانی مصنوعات کی خریدرای کاایک مصروف ترین ایریاسمجھاجاتاہے ریسٹورنٹ کی تزئین وآرئش بڑی دل لبھانے والی اورہرلحاظ سے منفردہے مینیئوسے لیکرفرنیچرتک نوابی کھانوں کے شوقین صارفین کے ذوق کاآئینہ دارہے مینجنگ پارٹنرالنواب ریسٹورنٹ سہیل خاور نے کہا کہ النواب ریسٹورنٹ میں تیار ہونے والے کھانے پاکستان کے معروف شیفس کی خصوصی نگرانی میں صحت کے اصولوں کو مد نظر رکھتے ہوئے تیارکیئے جاتے ہیں ہم نے معیارپرنہ کبھی پہلے سمجھوتہ کیانہ اب کریں گے دوسرے مینجنگ پارٹنر حاجی محمدیسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ النواب ریسٹورنٹ کے کھانوں میں استعمال ہونے والی تمام اشیاخواہ مصالحہ جات ہوں یا سبزیاں ،گوشت اور مچھلی وغیرہ بالکل فریش استعمال کی جاتی ہیں کھانا آرڈر پر اسی وقت تیار کرکے دیا جاتاہے بلکہ گاہک باربی کیولایئوککنگ کامشاہدہ کرسکتے ہیں ہم عمدہ اور ذائقہ دار کھانوں کا معار برقرار رکھیں گے کیونکہ گاہکوں کاہم پراعتمادہی ہمارااصل منافع ہے اورانشااللہ ہم اس منافع میں اضافہ ہی کریںگےاوراپنے صارفین کااعتمادبحال رکھٰیں گے یہی ہمارے کاروبارکااصول ہے۔



