یوٹیوبر زید علی کے والد انتقال کر گئے

65

تصویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر زید علی کے یہاں سے بُری خبر آ گئی، ان کے والد انتقال کر گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر زید علی نے اپنے بیٹے اور والد کے ہمراہ یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے اپنے والد کے انتقال کی انتہائی افسوس ناک خبر مداحوں کو سُنا دی۔

انہوں نے اپنے والد کو اپنا پہلا دوست اور سُپر ہیرو قرار دیتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ اگر میں نے اپنی زندگی میں کسی کو سخت محنت کرتے ہوئے دیکھا ہے تو وہ آپ ہیں، آپ نے ہمیں خوشیاں دینے کی خاطر اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔

انہوں نے لکھا کہ میں آج جو کچھ ہوں، آپ کی بدولت ہوں جس کے لیے میں آپ کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا، اگر میں صرف ایک فیصد بھی آپ جیسا بن سکا تو مجھے لگے گا کہ میں نے اس دنیا میں سب کچھ حاصل کر لیا ہے۔

انہوں نے اپنی پوسٹ کے اختتام میں والد کے بلند درجات اور جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام کے لیے دعا کی اور صارفین سے بھی درخواست کی کہ وہ ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔

یوٹیوبر اپنی مزاحیہ ویڈیوز کی وجہ سے مقبولیت رکھتے ہیں، اکثر و بیشتر ان کے وی لاگز میں ان کے والدین بھی نظر آئے ہیں، یہی وجہ ہے کہ مداحوں کی بڑی تعداد ان سے آشنا ہے۔

زید علی کی دعائیہ پوسٹ کے کمنٹس کے تبصرے میں مداحوں اور ساتھی سوشل میڈیا انفلوئینسرز کی بڑی تعداد نے ان کے والد کے لیے دعا کی اور یوٹیوبر اور اہلِ خانہ سے اظہارِ تعزیت کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }