سفیرپاکستان افضال محمودکے اعزازمیں پاکستانی کمیونٹی العین کی جانب سے عشائیہ تقریب کااہتمام
ایس او پیزکاخصوصی خیال رکھتے ہوئے مہمانوں کی تعدادمحدود رکھی گئی
العین (اردوویکلی)::گزشتہ رات پاکستان کمیونٹی العین کے ہردلعزیز عبدالہادی اچکزئی کی جانب سے سفیرافضال محمودکے اعزازمیں العین کے ایک مقامی ہوٹل میں ایک سادہ مگرپروقارتقریب کااہتمام کیاگیاکوروناوبا کے باعث ایس اوپیزکاخیال رکھتے ہوئے مہمانوں کی تعدادبہت حد تک محودورکھی گئی۔سفیر پاکستان کی آمدپرچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرور،عبدالہادی اچکزئی ،راجہ خالدمحموداور دیگرعمائدین نے سفیرپاکستان کاپرتپاک استقبال کیااورسفیرپاکستان کوپھول پیش کیئے اس موقع پرنائب ناظم الامورسفارتخانہ پاکستان امتیازفیروزگوندل اور سیکنڈسیکریٹری روشن ودوانی بھی ہمراہ تھے سفیرپاکستان نے فرداً فرداً تمام مہمانوں سے ملاقات کی اور کمیونٹی کودرپیش مسائل سنے اور انکوحل کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ انکی ہرممکن کوشش ہے کہ کمیونٹی کودرپیش تمام مسائل ترجیحی بنیادوں پرحل کیئے جائیں انشااللہ ہم پوری کوشش کریں گے۔ عشائیہ تقریب میں میزبان تقریب عبدالھادی اچکزئی،حاجی خان زمان سرور،حاجی محمدامین،حافظ ناصرمحمود،راجہ خالد،فیصل عزیز،ڈاکٹرعبدالرشیدبنگش،مسٹرنصراللہ،اسحاق خان،محمدندیم اعوان،ذہب مہمدسمیت دیگرسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت۔عشائیہ تقریب سے قبل سفیرپاکستان افضال محمودنےنائب ناظم الامورامتیازفیروزگوندل کے ہمراہ پاکستان اسلامک پرائیویٹ اسکول العین کاوزٹ کیااوربورڈممبران کے ساتھ اسکول کے تنظیمی معاملات کے حوالے سے میٹنگ کی صدارت کی جہاں انہیں اسکول کودرپیش مسائل اور دیگرامورپرتفصیلی بریفنگ پیش کی گئی