ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

106

ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا

غزہ پر وحشیانہ بمباری کے باعث ترکیہ نے اسرائیل سے اپنا سفیر واپس بلا لیا۔

ترک وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ترک سفیر کو مشاورت کے لیے واپس بلایا  گیا ہے۔

وزارت خارجہ کا مزید کہنا ہے کہ سفیر کو غزہ میں اسرائیلی حملوں اور انسانی صورتحال پر واپس بلایا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیل کا سفیر بھی سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ترکیہ سے پچھلے ماہ واپس جا چکا ہے۔

اس سے قبل اردن اور بحرین بھی اسرائیل سے اپنے سفیروں کو واپس بلا چکے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }