سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی کا یونیورسٹی آف شارجہ کا دورہ

8
Print Friendly, PDF & Email

  سفیرپاکستان فیصل نیاز ترمذی کا یونیورسٹی آف شارجہ کا دورہ

شارجہ(اردوویکلی)::یواے ای میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی نے گزشتہ دنوں یونیورسٹی آف شارجہ دورہ کیا۔ انہوں نے اپنے دورے کے دوران یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر حمید مجول النعیمی سے ملاقات کی۔اس ملاقات کا مقصد پاکستانی یونیورسٹیوں اور یونیورسٹی آف شارجہ کے درمیان تعاون اور اشتراک کی نئی راہیں تلاش کرنا تھا
سفیر فیصل ترمذی نے معیاری تعلیم کے حوالے سے یونیورسٹی آف شارجہ کی تیز رفتار ترقی کو سراہا جہاں اس وقت مختلف قومیتوں کے تقریباً 18,000 طلباء داخل ہیں۔ انہوں نے متعدد پاکستانی طلباء اور فیکلٹی ممبران کو مواقع فراہم کرنے پر یونیورسٹی کی انتظامیہ کی تعریف کی۔ سفیرپاکستان نے کیمپس کے ڈھانچے کے ڈیزائن کو بہت سراہا جس میں اسلامی آرٹ کواجاگر کیا گیا ہے۔ دونوں اطراف نے  شارجہ یونیورسٹی کے فیکلٹی اور طلباء کے درمیان پاکستان میں سنٹرز آف ایکسی لینس اور ہائر لرننگ کے ساتھ مزید تعاون کی ضرورت کا اعادہ کیا۔ملاقات میں متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفارتی مشن اور یونیورسٹی کی انتظامیہ کے سینئر حکام نے بھی شرکت کی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.