سلارللتجارۃ العامہ مصفح کاشاندارافتتاح

ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت

102

سلارللتجارۃ العامۃ (سلارجنرل ٹریڈنگ) کاشاندار افتتاح

وطن جانے والے اوورسیزکے لیئے خصوصی رعائت

ہمارے ہاں تحائف اور ضروریات زندگی کی تمام اشیاموجودہیں(سردارخان کاکڑ)

ابوظہبی(اردوویکلی)::گزشتہ رات مصفح 37 ابوظہبی میں سلارللتجارۃ العامۃ(سلارجنرل ٹریڈنگ) کاشاندار افتتاح ہوا،ممتازسماجی شخصیت،سابق ممبرایگزیکٹوبورڈابوظہبی چیمبرآف کامرس وچئیرمین الابراہیمی گروپ حاجی خان زمان سرورنے مینجنگ ڈائریکٹرسلارجنرل ٹریڈنگ،سردارخان کاکڑ،حاجی درازخان،اورمفتی فدامحمدکاکڑکے ہمراہ افتتاحی ربن کاٹا اورکاروبارکی ترقی اورفروغ کے لیئے دعاکی۔افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ممتازسماجی  وکاروباری شخصیات حاجی عبدالرزاق شیرانی،حاجی فستان شیرانی،حاجی محمدانورحریفال،حاجی عبدل شیرانی، ،محمدابراہیم کاکڑ،بادشاہ وزیر،ملاشکورکاکڑ،چوہدری بلال احمد،محمدارشد،ملک  محمدندیم اعون،رحمت دیوان خان، عامرنزیر،رحمت خان شیرانی،اخترشاہ حریفال،حاجی گالئی،ولی خان شیرانی،عبدالحمید شیرانی،ڈاکٹر عبدالرزاق کاکڑ،عزیزالدین کاکڑ،فرمان وزیر،عثمان وزیرسمیت سینکڑوں بھی ہمراہ تھے
اس موقع پرمینجنگ ڈائریکٹرسلارجنرل ٹریڈنگ سردارخان کاکڑنے نمائندہ اردوویکلی سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہاں مختلف اقسام کے تحائف جیسے گھڑیاں،پرفیومز،عطر،لوشنز،کریمیں،شیمپوز،استریاں،جوسر،فلیش لائٹس،سولرلائٹس،کمبل،الیکٹرانک آئٹمز،ریڈی میڈ گارمنٹس کی بڑی ورائٹی دستیاب ہے ہم ملک جانے والے بھائیوں کوخصوصی رعائت دیں گے وہ پورے اعتماد کے ساتھ سالارجنرل ٹریڈنگ سے مناسب ریٹس پر اعلی کوالٹی کی ضرورت زندگی کی تمام اشیا کی خریداری کے لیئے تشریف لائیں ۔سالارجنرل ٹریڈنگ کے افتتاح کی خوشی میں وہاں موجود پبلک کی بڑی تعدادمیں کھانوں کے پیکٹ تقسیم کیئے گئے جبکہ مہمانوں کی تواضع روائیتی بلوچی کھانے سے کی گئی

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.

@media print { body { color: inherit; /* Ensures that the color is maintained */ } }