محکمہ بلدیات اور ٹرانسپورٹ کے انٹیگریٹڈ ٹرانسپورٹ سینٹر (آئی ٹی سی) نے ابو ظبی پولیس کے ساتھ مل کر ابوظبی میں رجسٹرڈ گاڑیوں کے لئے ٹریفک جرمانے کی پابندیوں کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔ ابو ظبی میں گاڑیوں کے مالکان کو ڈرب میں اندراج شدہ گاڑیوں کے لئے اپنے ذمے واجب الادا تمام جرمانے ادا کرنا ہونگے بصورت دیگر مالکان اپنی گاڑی سے متعلق کوئی بھی لین دین جیسے کہ گاڑی کی ملکیت منتقل کرنا یا اسکی تجدید نہیں کرسکیں گے۔ آئی ٹی سی نے نشاندہی کی ہےکہ ابوظبی میں اندراج شدہ گاڑیوں کے مالکان کو دستیاب چینلز میں سے کسی ایک کا استعمال کرتے ہوئے ٹول فیس ادا کرنا ہوگی۔ مالکان https://darb.itc.gov.ae یا DARB سمارٹ ایپ پر فیس کی ادائیگی کی سروس کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ خود کار طریقے سے ادائیگی کی سروس کے ذریعے صارف کے اکاؤنٹ سے فیس ادائیگی کردی جائے گی۔ آئی ٹی سی نے متحدہ عرب امارات کے رجسٹرڈ گاڑی مالکان کو یہ بھی دعوت دی ہے کہ وہ گاڑی سے متعلق تمام ٹریفک جرمانے جیسے نان رجسٹریشن کی خلاف ورزی یا سمارٹ ایپ یا ویب سائٹ کا استعمال کرتے ہوئے ادا کریں۔ اس سے گاڑی مالکان اپنی گاڑی کی ملکیت کی تجدید کا عمل، ملکیت کی منتقلی یا گاڑی سے متعلق کسی بھی لین دین کو مکمل کرسکیں گے۔ آئی ٹی سی اور ابو ظبی پولیس کے مابین یہ تعاون عوام کو فراہم کی جانے والی خدمات کے معیار کو بہتر بنانے اور حکومتی طریقہ کار کے انضمام کے ذریعے ان کےاطمینان اور خوشی کے حصول کے لئے مشترکہ کوششوں کے فریم ورک کے تحت آتا ہے۔ یہ ابوظبی امارت میں سمارٹ ایپلی کیشنز اور مربوط الیکٹرانک نظام کے ذریعے فراہم کردہ ڈیجیٹل خدمات میں آسانی اور لچک سے فائدہ اٹھانے کے لئے ہے۔ جو معاشرے کی خدمت کرتا ہے۔ آئی ٹی سی غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے مالکان سے اپیل کرتا ہے کہ وہ اپنے ڈرب ٹول گیٹ سسٹم اکاؤنٹ بنا کر ٹریفک جرمانے سے بچیں اور اپنی گاڑیاں جو ڈرب ٹول گیٹ سے گذرنے کے اوقات میں گزرتی ہیں ان کا اندراج کریں۔