پاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں مرحومین کے لیئےفاتحہ خوانی۔
قونصل جنرل حسین محمد سمیت ممتازسماجی وکاروباری شخصیات کی شرکت۔
ڈپٹی قونصلرجنرل رحیم اللہ خان کی والدہ ،پریس قونصلر محمد صالح کے والد ،اور حاجی یاسین کے بھائی مقصود احمد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئےپاکستان سوشل سینٹرشارجہ میں فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام![]()
شارجہ (ارشدچوہدری)::گزشتہ روزپاکستان سوشل سینٹر شارجہ میں ڈپٹی قونصل جنرل رحیم اللہ خان کی والدہ مرحومہ، پریس قونصلر محمد صالح کے والد مرحوم اورچیئرمین پاکستان سپر مارکیٹ، حاجی محمدیاسین کے بھائی مقصود احمد مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے اجتماعی فاتحہ اور قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیاجس میں قونصل جنرل پاکستان دبئی حسین محمد ،پاکستان قونصلیٹ کے عہدیداران، ،صدرپاکستان سوشل سینٹرشارجہ خالد حسین چوہدری،حاجی خان زمان سرور،میاں منیرہانس،راجہ سرفراز،چوہدری عبدالحمید،محمدغوث قادری،چوہدری عامرعارف منہاس،صوفی غلام محی الدین،شمس الزمان خان،چوہدری محمدایاز،سہیل خآور،افتخارحمدانی،عرفان قمرگوندل ،فرازاحمدصدیقی،سیدسلیم اختر،ظہیراحمد،سجادقریشی سمیت یواے ای کی مختلف ریاستوں میں مقیم مختلف شعبہ ہائے حیات سے وابستہ ممتازسماجی وکاروباری شخصیات اور صحافی برادری کی ایک بڑی تعدادنے تعزیتی تقریب میں شرکت کی ۔
یاد رہے ڈپٹی قونصل جنرل دبئی رحیم اللہ خان کی والدہ ،پریس قونصلرمحمد صالح کے والد اور حاجی محمد یاسین کے بھائی گذشتہ دنوں پاکستان میں انتقال کرگئے تھے جن کی تدفین پاکستان میں کر دی گئی تھیں تعزیتی ریفرنس میں آنے والےمہمانوں نے مرحومین کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی اور قرآن خوانی کی اور مرحومین کی مغفرت اوردرجات کی بلندی اورلواحقین کے لیئے صبرجمیل کی دعاکی،رحیم اللہ خان ،محمد صالح اور حاجی یاسین کے صاحبزادے نے تمام مہمانوں کاشکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم آپ سب کے شکر گذار ہیں کہ آپ غم کی اس گھڑی میں ہماری ڈھارس بندھانے تشریف لائے جس پرہم تمام شرکت کنندگان کے ممنون ومشکور ہیں ۔